پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

محکمہ بلدنگز خانیوال، ترقیاتی منصوبوں میں میگا کرپشن ،خزانے کو کروڑوں کا نقصان

محکمہ بلدنگز خانیوال، ترقیاتی منصوبوں میں میگا کرپشن ،خزانے کو کروڑوں کا نقصان

ملتان (جوائنٹ ایڈیٹر) محکمہ بلڈنگز خانیوال کے ترقیاتی منصوبوں میںبڑے پیمانے پر کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے انکشاف سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس خانیوال، ججز کالونی اور دیگر اہم منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کی گئیںجبکہ کئی منصوبے یا تو مکمل ہی نہیں کیے گئے یا غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا۔روزنامہ قوم ملتان کو موصول ہونے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ بلڈنگز خانیوال کے ایکسین ماجد چغتائی، ایس ڈی او خانیوال اور سب انجینئر نے 15 سرکاری تعمیراتی منصوبوں کے نام پر فنڈز کا غلط استعمال کیا۔ ان منصوبوں میں سالانہ مرمت، بحالی اور بہتری کے کام شامل تھے، جنہیں کاغذوں میں مکمل دکھا کر بھاری رقوم ہڑپ کی گئیں۔غیر معیاری میٹریل کا استعمال: جوڈیشل کمپلیکس خانیوال اور ججز کالونی سمیت دیگر سرکاری عمارتوں میں ناقص اینٹوں اور بنیادوں میں کم مقدار میں روڑا ڈال کر عمارتوں کی پائیداری کو خطرے میں ڈالا گیا۔بوگس ادائیگیاں: ایک ہی منصوبے میں کئی ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ غیر قانونی مدات میں بھاری ادائیگیاں بھی کی گئیں۔غیر ضروری اخراجات: نان شیڈول آئٹمز کے نرخوں کو مارکیٹ سے کئی گناہ زیادہ ظاہر کر کے اضافی فنڈز نکلوائے گئے۔جنوبی پنجاب حکومت کی مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں بھی مشکوک ادائیگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ پنجاب حکومت کے ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کی ایویلیوایشن رپورٹ میں خانیوال کے کئی منصوبوں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو اجاگر کیا گیا ہے۔شہریوں نے اینٹی کرپشن ملتان ریجن کو بھی ثبوت فراہم کیے، مگر کسی شکایت پر کارروائی نہ ہوئی۔شہریوں نے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسئین ماجد چغتائی، ایس ڈی او خانیوال اور سب انجینئر محمد فیاض کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔روزنامہ قوم ملتان نے ایکسئین ماجد چغتائی سے سرکاری اور ذاتی نمبروں، وٹس ایپ اور کال کے ذریعے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی، لیکن 48 گھنٹوں میں کوئی جواب نہیں ملا۔شہریوں نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن نبی بشارت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا فوری نوٹس لیا جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں