مجھے ظالم یا دکٹیٹر کہہ لو برداشت کرلوں گا لیکن بیوقوف نہ بولو،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ خود کو ظالم یا آمر کہلائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں رکھتے، تاہم وہ نہیں چاہتے کہ کوئی انہیں بیوقوف کہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 79 سالہ صدر نے ایک ریلی کے دوران اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توہین سے سخت نفرت ہے اور وہ اپنی ذہنی صلاحیت ثابت کرنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس ذہنی ٹیسٹ بھی کرا چکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر سے کہا کہ انہیں چاہے “شاندار آمر” یا “ظالم” کہہ دیا جائے، اس پر انہیں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن “بیوقوف” کہنا انہیں قبول نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر سے ذہنی امتحان کے بارے میں سوال کیا اور پوچھا کہ کیا کوئی ایسا ٹیسٹ موجود ہے جو وہ دے سکتے ہیں، جس پر ڈاکٹر نے انہیں علمی ٹیسٹ دینے کا مشورہ دیا۔
ٹرمپ کے مطابق انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کتنے صدور یہ ٹیسٹ دے چکے ہیں، جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک کسی نے بھی یہ امتحان نہیں دیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں