پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

لاہور: خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، ایک مفرور

لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو گھنٹے کے اندر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود مقدمے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ چوہنگ میں مقدمہ نمبر 2029/25 دفعہ 375 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں وسیم اکرم، شہزاد اور عدنان شامل ہیں، جبکہ چوتھا ملزم ارشد تاحال مفرور ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم وسیم اکرم نے متاثرہ خاتون کو ساہیوال سے بلایا اور اپنے رشتہ داروں کے گھر ٹھہرایا، جہاں ملزمان نے دو دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں