لارڈز ٹیسٹ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پی سی بی کا احتجاج

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز کھانے کے وقفے کے دوران سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے اس معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے اسکائی اسپورٹس کے خلاف باضابطہ شکایت بھی درج کرائی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرویو کی نشریات پر احتجاجاً وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ بھیجنے کے آپشن پر بھی غور کیا، تاہم کچھ دیر کی تاخیر کے بعد پاکستانی ٹیم میدان میں واپس آ گئی۔
یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے کیا تھا۔ گفتگو کے دوران عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں