آج کی تاریخ

قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے بابراعظم پر تنقید کرنے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے بابراعظم پر تنقید کرنے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سوشل میڈیا پوسٹ میں فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا کہ ہمیں یہ سوچ ختم کرنی پڑے گی کہ بابر اعظم کی غیرموجودگی میں ٹیم نے ملتان ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہوم گراونڈ میں پاکستانی ٹیم نے پالیسی تبدیلی کی جس کی وجہ سے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔

محمد عامر نے کہا کہ اپنے کھلاڑیوں کی زاتی زندگی پر نہ آئیں، ان کے کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر پرسنل نہ ہوں۔

واضح رہے کہ ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے سپن باولرز نے انگلینڈ ٹیم کو جکڑ لیا اور پاکستان کو طویل عرصے بعد کامیابی سے ہمکنار کیا۔۔

دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ بابر اعظم کو ٹیم سے نکالا نہیں جانا چاہیے تھے۔۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں