خیر پورسادات،سلطان پور(نامہ نگار)علی پور،ٹیچرز زیادتی سکینڈل، مرکزی ملزم ہدایت شاہ کا 5روزہ ریمانڈ منظور،حوالہ این سی سی آئی اے کر دیا گیا،موبائیل کا فرانزک شروع،تفتیش میں ہوشربا انکشافات متوقع،تفصیلات کے مطابق علی پور کے مشہور ٹیچرز زیادتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت اسوقت سامنے آئی،جب لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس طارق سلیم نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے روسٹرم سے ہی ملزم ہدایت شاہ کو گرفتار کرا دیا،ملزم ہدایت شاہ کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا گیا،جہاں پر ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے این سی سی آئی اے(ملتان)کے حوالہ کر دیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم ہدایت شاہ کا موبائل فرانزک کیا جا رہا،جس سے بہت اہم انکشافات جنسی اسکینڈل بارے منظر عام پر آنا کا قوی امکان ہے،مزید وثوق ذرائع کے مطابق ملزم ہدایت شاہ نے سکینڈل میں ملوث تین مزید اہم شخصیات(ساتھیوں) کے نام بھی اگل دئے ہیں،این سی سی آئی اے(ملتان) کے تفتیشی افسر کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے،موبائل فرانزک مکمل ہونے پر معلومات شیئر کی جائیں گی۔







