Post Views: 25
کراچی: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی تیل مارکیٹ میں جمعرات کے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.45 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد یہ 89.29 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 0.85 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 83.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام سے متعلق ممکنہ معاہدے کے لیے تجاویز کے تبادلے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ آیا اور نرخوں میں کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق خطے کی سیاسی صورتحال اور اہم بحری راستوں سے متعلق پیش رفت آئندہ دنوں میں بھی عالمی تیل مارکیٹ کی سمت پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔







