Post Views: 59
ریاض: سعودی عرب کے مشرقی شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حادثہ راس تنورہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں آرامکو کا ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
وزارت توانائی نے تصدیق کی ہے کہ اس افسوسناک حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔







