گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں

تازہ ترین

دبئی ایئر شو کے حادثے کے بعد آرمینیا نے تیجس طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری روک دی ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق بھارت اور آرمینیا کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس جنگی طیاروں کی فروخت پر بات چیت ہو رہی تھی۔ اگر یہ معاہدہ مکمل ہوتا تو یہ تیجس کی پہلی بڑی برآمدی ڈیل ہوتی۔
رپورٹس کے مطابق آرمینیا کی جانب سے خریداری مؤخر کرنے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑے گا، کیونکہ تیجس طیاروں میں استعمال ہونے والے اہم نظام اور ریڈار ٹیکنالوجی اسرائیل میں تیار کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی جاں بحق ہوا تھا۔ اس حادثے کے بعد آرمینیا نے حفاظتی خدشات کی بنا پر خریداری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں