گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں

تازہ ترین

جے-35 اسٹیلتھ فائٹر کیریئر سے کامیاب پرواز کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر گیا

چین نے اپنے تیسرے اور جدید ترین ائیرکرافٹ کیریئر “فوجیان” سے اسٹیلتھ فائٹر طیارہ J-35 کی کامیاب پرواز کروا کر ایک اہم عسکری سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، فوجیان نے جدید Electromagnetic Catapults کے ذریعے تین قسم کے طیاروں کو کامیابی سے لانچ کیا، جن میں J-15T، پانچویں نسل کا J-35 اسٹیلتھ فائٹر اور KJ-600 ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول طیارہ شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ J-35 اسٹیلتھ فائٹر نے کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے پرواز کی۔ ماہرین کے مطابق یہ تجربات چین کی بحری فضائی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ فوجیان کی لانچ اور ریکوری کی قابلیت عالمی معیار کے مطابق ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تجربات ستمبر کے آغاز میں بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ سے قبل کیے گئے، اور نشر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ اسٹیلتھ فائٹر نے فوجیان کے فلائٹ ڈیک سے کیٹاپلٹ کے ذریعے اڑان بھری۔فوجیان چین کا پہلا مکمل طور پر ملکی ڈیزائن کردہ ائیرکرافٹ کیریئر ہے، اور یہ دنیا کے سب سے بڑے روایتی ایندھن سے چلنے والے جنگی جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس سے لیس ہے جو بھاری طیاروں کو لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ پروازوں کی بھی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں