Post Views: 71
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں مزید 6 افراد شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں کیے گئے حملوں میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق خطے میں جاری جنگوں کے باعث ایران اور لبنان میں مجموعی طور پر تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ بیشتر صحت کے مراکز یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا بند کر دیے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا ہے کہ لبنان میں بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ادارے کے مطابق موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی امداد درکار ہے۔







