آج کی تاریخ

تھل جیپ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

تھل جیپ کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

نویں تھل جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سات نومبر سے شروع ہونے والی تھل جیپ ریلی اور تھل ثقافتی میلہ10 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا۔۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تھل جیپ ریلی و میلہ کے انتظامات کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔۔تھل کے میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ، امیرا بیدارکے مطابق مڈ پوائنٹ چوبارہ پر تھل ثقافتی میلے کی 4 روزہ تقریبات بھی رعنایوں کے ساتھ جاری رہیں گی۔مڈ پوائنٹ پر میوزیکل نائٹ،کھیلوں کے مقابلے اور فوڈ سٹریٹ سجائی جائے گی، خوبصورت ثقافتی سٹالز لگائے جائیں گے، آتش بازی بھی کی جائے گی،تیاریاں جاری ہیں،

مظفر گڑھ تھل جیپ ریلی کا اوپننگ اور لیہ کی تحصیل چوبارہ مڈ پوائنٹ مقرر کر دیئے گئے، سات نومبر کو مظفر گڑھ میں چھانگا مانگا کے مقام پر گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹیکنیکل انسپکشن اور ٹینگنگ ہو گی۔ آٹھ نومبر کو کوالیفائیڈ مقابلے اور 9 نومبر کو سٹاک کیٹیگریز کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔۔10 نومبر کو موڈیفائیڈ گاڑیوں اور ویمن کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے اور انعامات تقسیم ہوں گے

شیئر کریں

:مزید خبریں