وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

تلمبہ:ایس ایچ اوکے دست راست نے ڈانس پابندی کاحکم ہوامیں اڑادیا

ملتان( عوامی رپورٹر) تلمبہ میں خواجہ سرا کے قتل کے واقعہ کےبعد شادی بیاہ کی تقریبات میں ناچ گانوں کی محافل پر ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کی طرف سے پابندی عائد کئے جانے کے حکم کی تھانہ تلمبہ میں تعینات ایس ایچ او کے دست راست نے کھلے عام دھجیاں اڑادیں۔ ڈانس پارٹی کراکر ویڈیو بھی جاری کر دی۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ رات ایس ایچ او تلمبہ کے کار خاص غلام حیدر نامی شخص ایس ایچ او تلمبہ کے ساتھ اپنے روابط کو استعمال کرکے کھلم کھلا مجرا پارٹی اور آتش بازی کروا رہا ہے۔ اپنے کزن کی شادی پر محلہ کوارٹر میں جو کہ تھانہ تلمبہ سے چند گز کے فاصلے پر واقع ہے۔ ایس ایچ او تلمبہ کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود بھی گزشتہ رات کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ نے چارج لینے کے فوری بعد اسی ٹائوٹ کی دکان پر حاضری دی تھی جس کی ویڈیو بھی اسی ٹائوٹ نے جاری کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں