بہاولپور: آن لائن کرکٹ سٹے بازی کا نیٹ ورک سرگرم، نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر

بہاولپور(کرائم رپورٹر) بہاولپور شہر میں کرکٹ میچوں پر آن لائن سٹے بازی کا دھندہ عروج پر، نوجوان نسل جوے کی لت میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ گئے
متعدد گھرانوں کے مالی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ شہری حلقوں نے متعلقہ اداروں کی عدم توجہی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے تفصیل کے مطابق تھانہ بغداد الجدید کے علاقے حمایتیاں، میلے والی گلی، ٹبہ بدر شیر میں آن لائن کرکٹ سٹے بازی کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں زرائع کے مطابق عمران، بھولا، راجو گینڈا، مزمل اور ثاقب نامی افراد کے نام منظرعام پر آئے ہیں جو کرکٹ میچوں پر آن لائن سٹے بازی کے مکروہ دھندے سے منسلک ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچوں پر آن لائن جوے کا رجحان نوجوانوں کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر آن لائن جوے میں لاکھوں نہیں کروڑوں روپے کی رقوم لگائی جا رہی ہے جسکی وجہ سے بعض خاندانوں کو مالی مشکلات، گھریلو تنازعات اور ذہنی ازیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے والدین کو خدشہ ہے کہ اگر اس رجحان کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نوجوان نسل کا مستقبل مزید خطرات سے دو چار ہو سکتا ہے بہاولپور میں کھلے عام کرکٹ میچوں پر آن لائن سٹے بازی کی وجہ سے نوجوانوں کی تعلیم، روزگار، خاندانی سکون اور معاشرتی استحکام کو متاثر کر سکتا ہے شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ان سرگرمیوں کے حوالے سے شکایات سامنے آ گئی ہیں تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں کیوں نہیں لائی جا رہی؟ بہاولپور کے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور علی ابڑو سے مطالبہ کیا ہے کہ حمایتیاں سمیت شہر بھر میں آن لائن سٹے بازی کے نیٹ ورک کے فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں