بھارت کے معروف نشریاتی ادارے سن ٹی وی نیٹ ورک پر مبینہ سائبر حملے کے بعد اس کی نشریات عارضی طور پر متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے نیٹ ورک کے اندرونی براڈکاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک بھی رسائی حاصل کر لی۔
رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے نتیجے میں سن ٹی وی کے متعدد چینلز کی نشریات کچھ وقت کے لیے متاثر رہیں اور اس دوران اسکرین پر پاکستانی پرچم اور “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا بینر بھی دکھایا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے رینسم ویئر حملہ بھی کیا، جس کے باعث مبینہ طور پر تقریباً 1800 ڈومین سسٹمز لاک ہو گئے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو ایسے واقعات بھارت کے سائبر سیکیورٹی نظام اور ڈیجیٹل تحفظ کے دعوؤں پر سوالات اٹھاتے ہیں اور اہم اداروں کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں موجود ممکنہ کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔







