امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-امریکا ایران مذاکرات پر پیش رفت، پاکستان سمیت چار مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم اجلاس-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-وزیراعظم کی تبدیلی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، رانا ثنااللہ-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-منشیات کیس میں انمول عرف پنکی کے خلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم، شریک ملزمان سے متعلق فیصلہ-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر-بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر

تازہ ترین

بارہ سالہ لڑکی کا جعلی اغوا کا ڈرامہ، والدین سے تاوان طلب کرنے کی کوشش، حقیقت سامنے آگئی

برازیل: ریاست سانتا کاتارینا کے شہر ایتائیوپولس میں 12 سالہ لڑکی کی جانب سے اپنے ہی اغوا کا جعلی ڈرامہ رچانے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جسے پولیس نے چند گھنٹوں میں بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی رات تقریباً ایک بجے گھر سے غائب ہوئی اور بعد ازاں اپنے والدین کو پیغامات بھیج کر دعویٰ کیا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے۔ پیغامات میں اس نے الزام لگایا کہ نامعلوم افراد اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اس پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے۔
بیٹی کی مبینہ گمشدگی اور اغوا کی اطلاع ملتے ہی والدین شدید پریشانی کے عالم میں پولیس سے رابطے میں آگئے، جس پر مافرا کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا۔
چند گھنٹے بعد صبح تقریباً 11 بجے لڑکی نے دوبارہ والدین سے رابطہ کیا اور اس بار اپنی رہائی کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر تاوان ادا نہ کیا گیا تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔
تاہم پولیس نے جدید تفتیشی اقدامات کے ذریعے چند ہی گھنٹوں میں لڑکی کو ایتائیوپولس کے نواحی دیہی علاقے کے ایک گھر سے بحفاظت بازیاب کر لیا، جہاں نہ کوئی اغوا کار موجود تھا اور نہ ہی کسی قسم کی خطرناک صورتحال۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران 12 سالہ لڑکی نے اعتراف کیا کہ اس نے پورا اغوا کا ڈرامہ خود تیار کیا تھا اور اس کا مقصد اپنے والدین سے رقم حاصل کرنا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کوئی حقیقی اغوا کا واقعہ نہیں تھا، تاہم معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں