ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر

تہران: ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تاریخ کو مؤخر کرتے ہوئے اب اسے جولائی تک منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے میئر علی رضا زاکانی نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر تدفین کی مرکزی تقریب جون کے آخری ایام یا جولائی کے ابتدائی دنوں میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق آخری رسومات کی ادائیگی محرم الحرام کے دوسرے عشرے میں متوقع ہے، جو 26 جون سے 5 جولائی کے درمیان ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین محرم کے آغاز میں انجام دی جائے گی، تاہم اب اس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں