ایران کو ناکہ بندی سے روزانہ 500 ملین ڈالر کا نقصان، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو  آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث یومیہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی کے دوران تہران پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں ایران کی معیشت کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں اور جب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا جاتا، ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس قدر بھاری مالی نقصان کسی بھی معیشت کے لیے زیادہ عرصہ برداشت کرنا ممکن نہیں، اور ایران کو جلد یا بدیر مذاکرات کی طرف آنا پڑے گا۔
انہوں نے بعض بین الاقوامی میڈیا اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورتحال کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں اور اسے امریکا مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں