ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو “پروجیکٹ فریڈم پلس” شروع ہوگا، ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں نئے آپریشن کا عندیہ دے دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ جاری امن بات چیت کسی نتیجے تک نہ پہنچی تو امریکا آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم پلس” کے نام سے نئی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو امریکا دوبارہ “پروجیکٹ فریڈم” کی طرز کے منصوبے کی جانب جا سکتا ہے، تاہم اس بار اسے “پروجیکٹ فریڈم پلس” کا نام دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اس ممکنہ آپریشن کی تفصیلات سے متعلق مزید وضاحت نہیں کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ “پروجیکٹ فریڈم” شروع نہ کیا جائے، جس کے بعد اس آپریشن کو روکنے یا مؤخر کرنے پر غور کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ڈالے گئے دباؤ نے بھی امریکا کے فیصلے پر اثر ڈالا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں