ایرانی صدر کا امریکا کو واضح پیغام: ہم کسی دھمکی کے آگے نہیں جھکیں گے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو سخت اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی بھی طاقت مرعوب نہیں کر سکتی۔
بدھ کے روز اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پیغامات میں ایرانی صدر نے کہا کہ مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکتے ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا طاقت کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کریں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام میں ناانصافی، قانون کی خلاف ورزی اور ظلم میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ سیاست کو طاقت کے استعمال تک محدود کر دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر اخلاقی اصولوں کی پاسداری کرتا ہے اور انصاف و عالمی استحکام کے فروغ کا حامی ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق ایرانی صدر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور خطے میں فوجی تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں