Post Views: 68
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ چین ایران پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ خلیج میں اپنے موجودہ مؤقف اور اقدامات میں تبدیلی لائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن امید کرتا ہے کہ بیجنگ ایران کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کے لیے قائل کرنے میں زیادہ فعال کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ایشیائی معیشتوں، خاص طور پر چین کے لیے بڑا خطرہ ہے، کیونکہ چین اپنی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ مشرقِ وسطیٰ سے حاصل کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان خلیجی کشیدگی، بحری راستوں کی سیکیورٹی اور تیل کی ترسیل کے معاملات عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔







