گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-گندم بحران: پنجاب، سندھ کے پی نے وفاق کے ذخائر مانگ لئے، رحیم یار خان میں ہزاروں ٹن خفیہ سٹاک-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-مظفرگڑھ: دوہرا قانون، مرغی فروشوں پر فیس کی "چھری"، گندم، پٹرول مافیاز کی سہولتکاری-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لکھن کا نہ چلا جتن، 10 لاکھ ہرجانہ برقرار، سابق جی ایم پی ٹی وی ملتان کی اپیل مسترد-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-لاہور کوآپریٹو سوسائٹی: 15 ارب کرپشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ملوث، مکمل پشت پناہی-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں-قوم کی خبر پر گورنر پنجاب ایکشن، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی متنازع بھرتیاں رک گئیں

تازہ ترین

اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی، قطری وزیراعظم

نیو یارک: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دوحہ پر حملہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے مترادف ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں جانی و مالی نقصان ہوا اور یہ حملہ نہ صرف حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی سازش ہے بلکہ جنگ بندی کے اقدامات کو بھی متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قطر اپنا ثالثی اور انسانی کردار جاری رکھے گا اور خونریزی کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر اپنی سفارتی کوششیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے بڑھائے گا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں کمزور ہو گئی ہیں اور ان کا مستقبل مزید خطرے میں پڑ گیا ہے۔
یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر فضائی حملہ کیا، جس میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی لیکن خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں