مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

اب آپ اے آئی ڈوگ پال سکتے ہیں

جدید ٹیکنالوجی نے ایک اور میدان میں قدم رکھ دیا ہے، جہاں اب حقیقی پالتو کتوں کی جگہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس روبوٹس لے سکتے ہیں۔ چین میں ایک ایسا انوکھا اے آئی ڈوگ تیار کیا گیا ہے جسے نوجوانوں کو تنہائی اور سماجی انزائٹی سے نجات دلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ اے آئی روبوٹ، جس کا نام بو بو (BooBoo) ہے، ہوانگزو جین مور ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ صارفین کے ساتھ بات چیت کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، اور ایک بو بو کی قیمت تقریباً 190 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق، اب تک ایک ہزار سے زائد بو بو روبوٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ یہ روبوٹ نوجوانوں کو نہ صرف ایک دوست کا احساس دیتے ہیں بلکہ انہیں سماجی تعلقات بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

بو بو کو خاص طور پر ان لوگوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو حقیقی پالتو جانور نہیں رکھ سکتے یا جنہیں جانوروں کی دیکھ بھال کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ تاہم، یہ سوال ابھی باقی ہے کہ آیا اے آئی سے لیس یہ روبوٹ حقیقی پالتو کتوں کا نعم البدل بن سکتے ہیں یا نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ڈوگ جیسے روبوٹس پالتو جانور رکھنے کے تجربے کو بدل سکتے ہیں، لیکن حقیقی جانوروں کی فطری محبت اور انسیت کو مکمل طور پر نقل کرنا شاید ممکن نہ ہو۔

شیئر کریں

:مزید خبریں