تازہ ترین

آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات پر ایران میں عام تعطیل، 8 جولائی کو یومِ سوگ منایا جائے گا

تہران: ایرانی حکومت نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ 8 جولائی کو قومی یومِ سوگ منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم ترکیہ بھی روانہ ہوں گے۔
ادھر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہیں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں