ملتان ( ایڈیٹر رپورٹنگ) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے سرکاری ریونیو واجبات کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ملکیتی انتقال ،آبیانہ، واٹرریٹ سمیت سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والوں کی جائیدادیں بلاک کرنے کے احکامات دے دیے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے ڈویژنل ریکوری جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ریونیو افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سرکاری نادہندگان کی کھیوٹ بلاک کرکے اشتہارات شائع کریں۔ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائ جائے۔ ونڈہ کراؤ سکھ پاؤ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا انقلابی منصوبہ ہے۔حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کے لیے ونڈاجات پر لاگو فیس ختم کردی ہے۔ خاندانی مشترکہ کھیوٹ، جائیداد و اراضی کی منصفانہ میرٹ،شفاف طریقہ سے تقسیم کا عمل پنجاب کی تاریخ کا ایک انقلابی اقدام ہے۔پلس کے مستقبل میں واضح مثبت اثرات سامنے آئینگے۔مشترکہ کھیوٹ و اراضی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم نہ ہونے سے خاندانی لڑائی جھگڑے مقدمات میں اضافہ ہو رہا تھا۔مشترکہ کھیوٹ کی میرٹ، شفاف طریقہ سے کمپیوٹرائزڈ تقسیم سے خاندانی دشمنیوں ، لڑائی جھگڑوں،مقدمات کا خاتمہ ممکن ہو گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔ سرکاری اراضی کی نیلامی کا عمل تیز کریں۔ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے۔اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگرجوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے۔ ڈی سیز، اے سیز ریونیو کے کیسز حل کرنے کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔عدالتوں میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ریونیو کورٹس میں زیرالتواء کیسز کی فوری تکمیل کی جائے۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے۔ انتظامی معاملات میں الجھ کر ریونیو معاملات کو نظر انداز نہ کریں۔عام شہری کی فلاح و رہنمائی اصل مقصد ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اور احسن اقدام ہے۔ریونیو افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے موقع پر ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، لینڈ ریکارڈ افسران موجود تھے جبکہ اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے سروس ڈیلیوری ، پلس پراجیکٹ ، ریونیو ریکوری اور لینڈ مینجمنٹ کے امور پر بریفننگ دی گئی ۔
