Post Views: 41
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس کے ذریعے قیمتی اسمگل شدہ سامان کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان سے آنے والی بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی جامع تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور بھارتی ویاگرا کی 8 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی چاندی، ویاگرا گولیاں اور مسافر بس کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 15 لاکھ روپے بنتی ہے۔ تمام سامان قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔








