آج کی تاریخ

ڈی آئی خان: لکی مروت میں زوردار دھماکا، گھر تباہ، مویشی ہلاک

ضلع ڈی آئی خان کے لکی مروت شہر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ قریبی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، چونکہ تباہ ہونے والا گھر خالی تھا، اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم نزدیکی علاقے میں موجود کئی مویشی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، دھماکے سے پہلے دہشت گردوں نے شہری عامر روف کو دھمکیاں دی تھیں۔ عامر روف، جو کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف حکومت کا ساتھ دے رہے تھے، ان کو یہ دھمکیاں ملی تھیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں