آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

وزیراعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی ویژن میں قائم پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے تختی کی نقاب کشائی اور نشریات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے چینل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور نوجوان عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر جاری بیانیہ کی جنگ میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا مقصد پاکستان سے متعلق منفی پروپیگنڈے اور غلط بیانی کا مؤثر جواب دینا اور درست، بروقت خبریں فراہم کرنا ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کے لیے اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وزیراعظم کو چینل کے مقاصد اور حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان کے لیے ایک مستند آواز بنے گا، عالمی سطح پر معلوماتی خلا کو پر کرے گا اور عوامی سفارت کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل انگریزی زبان کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کرے گا۔ اس میں بین الاقوامی امور، ثقافتی پہلو، معاشی ترقی اور تجزیے پاکستانی نقطہ نظر سے پیش کیے جائیں گے۔
چینل عالمی وائر ایجنسیز Reuters اور Associated Press (AP) کے ساتھ شراکت داری کرے گا، جبکہ اندرون ملک رپورٹنگ اور عالمی سطح پر موجود فری لانسر نیٹ ورک کے ذریعے بروقت اور تصدیق شدہ خبریں فراہم کی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹی وی وہ پلیٹ فارم ہوگا جو مغربی اور بھارتی اثرات پر مبنی یکطرفہ بیانیے کا توڑ کرے گا اور دنیا کو پاکستان کا اصل مؤقف دکھائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں