آج کی تاریخ

rain forecast, strong winds, thunderstorm, snowfall prediction, January 2025 weather, Pakistan weather update, Sindh weather, western areas rainfall, mountainous snowfall, western winds arrival, upper areas weather, Gilgit-Baltistan snowfall, Kashmir rain and snow, Khyber Pakhtunkhwa weather, northern areas cold weather, Islamabad rain forecast, Punjab rainfall, Balochistan snowfall, Murree snowfall, Galiyat weather, Neelum Valley snowfall, tourist advisory, traffic disruptions, avalanche warning, agricultural benefits, cold wave, severe winter conditions

ملک بھر میں پری مون سون بارشیں کب شروع ہو رہی ہیں؟ شہری ہو جائیں تیار

اسلام آباد: ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی آمد کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 20 جون سے 23 جون تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی ان علاقوں کو متاثر کرے گا۔
اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، پشاور اور دیگر شہروں میں گرج چمک، آندھی اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کچھ علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
21 سے 23 جون کے دوران ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال جبکہ 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں درخت، بجلی کی تاریں، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم ان بارشوں کے نتیجے میں جاری شدید گرمی میں واضح کمی آئے گی۔
ادھر پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کیے ہیں۔ ادارے نے بتایا ہے کہ مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہو سکتی ہیں، جب کہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی میں یہ شرح 40 سے 60 فیصد تک جا سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب رہائش پذیر عوام کو مساجد کے ذریعے بروقت آگاہ کیا جائے اور شہری علاقوں میں عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم شروع کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں