آج کی تاریخ

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں فلڈ سروے کا آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سروے ٹیموں کی معاونت اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔
پنجاب کے 26 اضلاع میں 1629 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں جا کر نقصان کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق چند دنوں میں 27 ہزار سے زائد متاثرین کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا چکا ہے، جبکہ 48,071 ایکڑ اراضی کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔
مزید برآں، ٹیموں نے 8,305 تباہ شدہ گھروں اور 1,712 ہلاک ہونے والے مویشیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قصور میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا سروے یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں