Post Views: 70
بین الاقوامی مارکیٹ میں معاشی بحران اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے سونے کی خریداری میں اضافہ کر دیا، جس کے نتیجے میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 3 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر کے اضافے کے بعد 3022 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچا، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔ پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2550 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 17 ہزار 350 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا، جبکہ 10 گرام سونا 2186 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار 76 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 25 روپے اضافے سے 3555 روپے اور 10 گرام چاندی 21 روپے اضافے کے ساتھ 3047 روپے پر پہنچ گئی۔