Post Views: 106
عالمی اور مقامی منڈیوں میں فروخت میں اچانک اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 116 ڈالر کی بھاری کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3,338 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی منڈی میں اس کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11,700 روپے کی کمی ہوئی، جس سے قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے رہ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 10,031 روپے سستا ہو کر اب 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے میں دستیاب ہے۔