آج کی تاریخ

زین محمود 20 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا فاتح، میر نادر مگسی کا دوسرا نمبر

بہاولپور، اوچشریف(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی، خصوصی رپورٹر)20 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا فائنل سابق چیمپئن زین محمود نے جیت لیا جبکہ میر نادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق چیمپئن زین محمود نے سب سے پہلے ٹریک مکمل کرلیا،زین محمود نے 452 کلومیٹر کا ٹریک 3 گھنٹے 56 منٹ میں مکمل کر کے اپنے اعزاز کا دفاع کیا،میر نادر مگسی نے فاصلہ 3 گھنٹے 58 منٹ میں دوسرے نمبر ٹریک مکمل کیا۔اسی طرح چولستان جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری ریس میں 4 خواتین سمیت 78 ریسرز نے حصہ لیا، 216 کلومیٹر لمبا ٹریک 2 گھنٹے 10 منٹ اور 31 سیکنڈز میں مکمل کرکے ریسر خالد حمید سب سے پہلے فنش پوائنٹ پر پہنچے اور پہلے نمبر پر رہے، مسعود امام نے 2 گھنٹے 15 منٹ 23 سیکنڈز میں ٹریک مکمل کرکے دوسرے جبکہ آصف امام نے تیسرے نمبر پر ٹریک مکمل کیا، خواتین کیٹیگری میں لالین اخوانزادہ سب سے پہلے فنش پوائنٹ پر پہنچیں۔۔ ٹرک ریس مقابلوں میں 3 ریسرز نے حصہ لیا جن میں احمد شاہ 20کلیٹر لمبا ٹریک 17 منٹ 20 سیکنڈز کے ساتھ سب سے پہلے مکمل کیا، جبکہ ریسر غصنفر عالم نے 23 منٹ 38 سیکنڈز نے دوسرے نمبر پر ٹریک مکمل کیا۔ میلے میں دیسی دنگل کا انعقاد کیا گیا جسے دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں شائقین اُمڈ آئے۔ جبکہ شائقین کی تفریح کیلیے شام کو میوزیکل نائٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ڈیزرٹ جیپ ریلی

شیئر کریں

:مزید خبریں