Post Views: 37
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ عدالت کے مطابق یہ درخواستیں 7 اکتوبر کو سنیں جائیں گی، جن پر جسٹس انعام امین منہاس کارروائی کریں گے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نہ صرف بریت کی اپیل دائر کر رکھی ہے بلکہ ٹرائل پر بھی روک لگانے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ درخواستیں رواں برس جنوری میں جمع کرائی گئی تھیں۔








