آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

ڈی ایس نے ریلوے ملتان کو یر غمال بنالیا، راؤ تسلیم بغیر کورس پی ایس تعینات

ملتان (قوم ریسرچ سیل) پاکستان ریلویز ملتان آفس میں قواعد و ضوابط کے برعکس اقدامات کے مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے ملتان کے منظور نظر پی ایس راؤ تسلیم کو ٹی-29 کورس سے استثنیٰ، غیرقانونی الاٹمنٹس اور اختیارات کےناجائز استعمال کی روزنامہ قوم میں نشاند ہی کے باوجود ریلوے افسران راؤ تسلیم کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف جبکہ ڈی ایس ریلوے ملتان شیخ ذوالفقار کی مبینہ آشیرواد سے پی ایس راؤ تسلیم کو ٹی-29 کورس میں عدم شرکت کے باوجود غیر قانونی طور پر اہم عہدے پر تعینات رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے روزنامہ’’قوم‘‘ میں خبر شائع ہونے کے بعد راؤ تسلیم کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ڈی ایس نے انہیں مزید تحفظ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ریلوے ملتان آفس کے ذرائع کے مطابق راؤ تسلیم کو کوارٹر خالی کرنے کے بجائے کوارٹر میں مزید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی-29 کورس جو کہ پی ایس کے لیے لازمی ہوتا ہےوہ تاحال راؤ تسلیم نے نہیں کیا، اس کے باوجود وہ بدستور پی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کمرشل برانچ میں یو ڈی ایس کلرک کی عدم موجودگی کے باعث کمرشل فائلوں کا تمام کام متاثر ہو رہا ہے۔دفتر کے ملازمین کا کہنا ہے کہ راؤ تسلیم کو ٹی-29 کورس کے لیے صرف اس لیے نہیں بھیجا گیا کیونکہ ڈی ایس ریلوے کے تمام انتظامی معاملات انہی کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں جبکہ ضابطے کے مطابق کورس کے بغیر پی ایس کی سیٹ پر کام کرنے کے وہ مجاز نہیں۔ اسی طرح محمد وحید گریڈ 16 کے آفیسر کو گزشتہ تین سال سے پی ایس کی ذمہ داری سے صرف اس لیے دور رکھا گیا تاکہ ڈی ایس اپنے منظورِ نظر راؤ تسلیم کو نواز سکیں۔ حیران کن طور پر یو ڈی ایس کلرک کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈی ایس ریلوے نے اعلیٰ افسران کو مراسلہ لکھ کر راؤ تسلیم کو کورس سے بچانے کی باقاعدہ کوشش کی ہے۔ روزنامہ قوم کی نشاندہی کے بعد جب ڈی ایس آفس میں سٹاف کی کمی کی خبر سامنے آئی تو ڈی ایس اور راؤ تسلیم نے چھوٹے ملازمین پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور پوچھ گچھ کی جانے لگی کہ یہ معلومات میڈیا تک کیسے پہنچیں۔مزید یہ کہ ڈی ایس ریلوے نے گریڈ 16 کے آفیسر کو خلافِ ضابطہ کوارٹر الاٹ کرکے دیگر ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گیسٹ ہاؤس نمبر 2 کے کمرہ نمبر 5 کو بھی ایک ڈائریکٹر کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا ہےجس کا نہ تو ریلوے کو کرایہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی بجلی کے بل ادا کیے جا رہے ہیں، اسی طرح کوارٹر نمبر 139-ڈی، سہیل نیازی اور فیاض نیازی کو کے 106/ ڈی الاٹ کیا گیاجس کی نشاندہی بھی روزنامہ’’قوم‘‘پہلے ہی کر چکا ہے۔ تاہم ان تمام خلاف ورزیوں کے باوجود ڈی ایس ریلوے کی جانب سے نہ تو انکوائری کی گئی اور نہ ہی ذمہ داران کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ریلوے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ سپیشل برانچ اور ڈائریکٹر ویجیلنس فوری طور پر سنیارٹی لسٹ، کوارٹروں کی الاٹمنٹ رجسٹرڈ اور گیسٹ ہاؤس میں دی گئی الاٹمنٹس کی تفصیلات طلب کریں اور موقع پر جا کر مکمل انکوائری کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔

مزید پڑھیں : ملتان سٹیشن: سستی بولی، مہنگی لوٹ مار! پارکنگ فیس ڈبل، بچت کیلئے مسافر خطرے سے دو چار

شیئر کریں

:مزید خبریں