آج کی تاریخ

سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-سخی سرور کی تاریخ کا سب سے بڑا لینڈ سکینڈل، اوقاف کی 2 لاکھ 56 ہزار کنال اراضی فروخت-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-بہاولپور: کارپوریشن ملی بھگت، فلڈ ایریا سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی ٹاؤنز کی سنچری-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-گندم بحران شدت اختیار کر گیا، کاشتکار برباد، ذخیرہ اندوز آزاد، چھوٹے سٹاکسٹس کی پسائی-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-کبیر والا: 25 کروڑ کی گندم سیلاب میں بہنے کا ڈرامہ، 4 شہروں میں تاجروں کو فروخت-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام-انسپکٹر طرخ گینگ کی معافیاں و دھمکیاں ساتھ ساتھ، ٹاؤٹ محمد اللہ خان کا تاجر کو سپاری کا پیغام

تازہ ترین

قوم نے ریلوے کا کرپٹ نیٹ ورک ہلا دیا، شاہد رضا کی چھٹی، تبادلوں کا آغاز

بہاولپور (کرائم سیل) ریلوے میں اربوں روپے کی کرپشن،جعلی اور بوگس ٹکٹ کیس،کوٹ ادو گھوسٹ ملازمین اور تبادلوں میں رشوت لینے کی روزنامہ قوم کی تحقیقاتی رپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے حکام نے ڈپٹی ڈی ایس شاہد رضا کو ریلیو کر کے بہاولپور میں تعینات متعدد کرپٹ اہلکاروں کے تبادلے شروع کر دیئے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے ملتان کے ذرائع کے مطابق، دو ہفتے قبل تبدیل کیے گئے ڈپٹی ڈی ایس ریلوے شاہد رضا کو فوری ریلیو کردیا گیا ہے جو ڈی ایس ریلوے ملتان اور کرپٹ اہلکاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے تھے جب کہ ریلوے سمہ سٹہ اور شیخوان سیکشن میں طویل عرصے تک تعینات رہنے والے انسپکٹر آف ورکس عثمان اعجاز، جو اربوں روپے مالیت کی زرعی و کمرشل ریلوے اراضی پر قبضے کروانے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں، کو آرڈر نمبر 757/E92 کے تحت بہاولپور سے خانیوال تبدیل کر دیا گیا ہے جس پر ریلوے ملازمین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی کرپشن کی نشاندہی کے بعد معطلی کی بجائے مین ٹریک پر پوسٹنگ کرپٹ (ائی او ڈبلیو) اور افسران کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق روزنامہ قوم کی جانب سے کی جانے والی کرپشن کی نشاندہی کے بعد، ایسے مزید متعدد کرپٹ ملازمین کے تبادلے جلد متوقع ہیں۔ تاہم کرپٹ اہلکاروں کی پشت پناہی کرنے والے بعض اعلیٰ افسران نے خود کو بچانے کے لیے محض نمائشی شوکاز نوٹسز جاری کیے ہیں تاکہ ان کا کردار پوشیدہ رہے۔روزنامہ قوم نے اپنی خبر میں ڈی ایس ریلوے ملتان کی اپنے ماتحت عملے پر کمزور گرفت، سرکاری اراضی پر قبضوں، بہاولپور و شجاع آباد میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت، ریلوے زمینوں کی لیز میں مبینہ خردبرد، اور کوٹ ادو سیکشن میں گھوسٹ ملازمین کی سرپرستی جیسے میگا کرپشن اسکینڈلز کو بے نقاب کیا تھا۔ان انکشافات کے بعد وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ تاہم ڈی ایس ریلوے ملتان شیخ ذوالفقار نے اپنے کرپٹ ماتحتوں کو بچانے کے لیے انکوائری افسران کے ساتھ اپنا قریبی ساتھی افسر ناصر حنیف تعینات کر دیا تاکہ انکوائری کو متاثر کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹ ادو کے گھوسٹ ملازمین جو مبینہ طور پر رشوت دے کر گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے کو بھی واپس ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ پی ڈبلیو آئی کو بچایا جا سکے۔روزنامہ قوم کے ریسرچ سیل نے تمام تر ثبوت اور تفصیلات وفاقی وزیر ریلوے اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کو فراہم کر دی ہیں، جنہوں نے اعلیٰ سطحی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے ریلوے کی سرکاری اراضی پر بنائی گئی فیکٹریوں اور غیر قانونی واپڈا کنکشنز کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق، بہت جلد غیر قانونی قبضوں اور کرپشن میں ملوث ریلوے افسران و اہلکاروں کے خلاف بڑی سطح پر کارروائی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں : تھل کے بعد موسیٰ پاک ایکسپریس بھی “بےوین”، نجی کمپنی مافیا کو آم سیزن کمانے کی چھوٹ

شیئر کریں

:مزید خبریں