آج کی تاریخ

دس جون سے 16 جون تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا۔

دس جون سے 16 جون تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا۔

Find your daily horoscope in Urdu for the year 2024, including details about your zodiac sign and stars. Many individuals are interested in daily horoscopes, and here you can discover them in Urdu. Explore daily, weekly, and monthly horoscopes with insightful interpretations. Additionally, learn about compatible star signs, ideal professions, lucky colors, and personality insights.

دس جون سے 16 جون تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا۔

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

دس سے16 جون تک آپ کی مصروفیت میں بے جا اضافہ ہوگا۔کھانے پینے کا حوش نہ رہے گا ۔بزرگوں سےاختلافات ہو سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر متوقع اندرون ملک سفر رہے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خاندان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ماضی میں کیے گئے اعمال آپ کےلیے مفیدثابت ہوں گے ۔بےروزگار افراد کے لیے بہتر روزگارکے مواقع ملنا ،ترقی کےحوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کومل سکتی ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام اولاد کی جانب توجہ کرے گا ۔بہن بھائیوں سے مددمل سکتی ہے۔کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو گی۔ آنلائن ٹر یڈنگ میں دلچسپی لینے والوں کےلیے منافع کارجحان رہے گا ،اور کوشش کریں کہ اپنی صحت، جسمانی پر توجہ دیں۔ اللہ تعالی کا نام ہے؛ یا وکیل؛66دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا، سرخ رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

دس سے16 جون اس ہفتہ کی ابتدا میں آپ کے لب و لہجے میں نرمی شائستگی دوسروں سے دل کی بات کر نے کا موقع ملے گا،پرانے دوستوں سے اچانک رابطے کی بحالی ہو جائے گی ۔سفر خوشگوار رہے گا ۔اجنبی افراد سے مالی فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت میں بے پناہ اضافہ کرے گا ۔بزرگوں سےاختلافات ہو سکتے ہیں ۔نیند نہ پوری ہونا آپ کے اندرچڑچڑا پن پیدا کرے گا۔ کسی غلط فہمی کا شکار ہو جائیں گےاپنے تعلقات کی قدر کیجیے گا ۔اس ہفتہ کا اختتام گھریلو امور میں مصروفیت بڑھاتا ہوادکھائی دیتا ہے ۔تبدیلی رہائش اورتبدیلی نوکری نظرآتی ہے۔ آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔مستقبل کے حوالے سے بہتر فیصلےبھی ممکنہ طور پر ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ تاریخی جملےسننے کو ملیں گے ۔اللہ تعالی کا نام ؛ یا حکیم 68 بار اول آپ کا14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔پیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

آپ کی شخصیت میں بیداری پیدا ہو رہی ہے حوصلہ مندی رہے گی ۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چل سکتی ہے۔خریداری کرنے کا موقع ملے گا،ازدواجی زندگی کے معاملات کاپرسکون ر ہیں گے ۔ ہفتے کے درمیانی حصہ میں مالی معاملات میں بہتری پیدا ہو گی۔ سرمایہ کاری اور بجٹ کےحوالے سے مثبت فیصلے ہونگے ۔رشتے دار آپ کےلیے مددگار ثابت ہوں گے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی کم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور وراثت کے کے معاملات آپ کے حق میں رہیں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی مصروفیت کوبڑھائے گا ۔جس کی وجہ سے ہفتہ کے اختتام میں آرام کرنے کا موقع بالکل نہیںملے گا۔ اپنی خوراک اور صحت پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اوررشتہ داروں سے ملاقات اچھے اندازمیں ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا رزاق؛72 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

برج سرطان والے افراد ہفتہ کے ابتدائی دنوں میں تنہائی یا اکیلا پن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ شخصیت میںمایوسی پیدا ہوگی ۔ خرچہ ضرورت سے زیادہ رہے گا۔ بن بلائےمہمان گھر آ سکتے ہیں۔ البتہ قرض اتارنے کے لیے بہتر ایام ہے/نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات رہ سکتی ہیں۔ امیگریشن کے حوالےسے کچھ خبر سننے کو ملے گی ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ سیر و تفریح ،شفایابی ازدواجی زندگی کےمعاملات میں بہتری رہے گی ۔کہیں سے پیسےآنے کی امید ہے اخراجات میں کمی واقع ہو گی۔ دوسرے لوگ آپ کے مدد گار ثابت ہو نگے ۔ہفتے کا اختتام میں مالیمعاملات بہتر ہو جائیں گے ۔رشتہ داروں سے ملاقات متوقع اوردوران سفر کچھ نئے دوست آپ کی زندگی کا حصہ بنتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اچھا طبیب ڈاکٹر بھی آپکو مل سکتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا جلیل ؛73 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

اس ہفتہ میں کسی ایک دیرینہ خواہش کے پورے ہو جانے پرخوشی شادمانی نظرآتی ہے۔ کام میں دل لگے گا ، محبت کے معاملات میں بھی آسانی رہے گی۔ البتہ اولاد کیجانب توجہ رہے گی۔ والدین کی جانب سے بچوں کی ازدواجی زندگی کےمعاملات سلجھانے کا موقع ملے گا۔بہن بھائی آپ کے لیے مدد گاررہیں گے۔ کاروباری افراد کے لیےمنافع کا رجحان رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ میں آپ کی بیماری پہ خرچہ بھی ہوتا ہوادکھائی دے رہا ہے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی رہنا، قرض کے معاملات پریشان کریں گے۔ لیکن قرض اتارنےوالوں کے لیے قدرت مہربان ہے کہ قرض سے جان چھوٹ سکتی ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام سیر و تفریح گھومناپھرنا خریداری شاپنگ پر توجہ رہےگی ۔خاتون خانہ بھی مصروف نظرآرہی ہیں۔ گھریلو امور کو لے کرغیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں ۔اللہ تعالی ٰکا ایک نام ہے ؛یا حکیم,78 دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے سا تھ پڑھیے گا ۔پیلے رنگ کی کا صدقہ ضرور نکالیےگا۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

اس ہفتے کے شروع میں آپ کے اندر مستقل مزاجی پیدا ہوگی ۔ بےروزگار افراد کے لیے بہتر روزگارکے مواقع ملیں گے ۔خاندانی امور زیربحث رہیں گے۔ کسی اہم شخصیت سےملاقات بھی نظر آتی ہے۔ اس ہفتہ کےدرمیانی حصہ میں ایک درینہ خواہش پوری ہو گی ۔آن لائن اور ٹریڈنگ کرنے والوں کےلیے منا فع کا رجحان رہے گا۔ بہن بھائی آپ کیلئے مدد گار رہیں گے۔محبت کرنے والوں کے لیے آسانی ہوگی ۔ولاد کی جانب توجہ راغب رہے گی ۔علمی تشنگی پوری کرنے کا مو قع بھی ملے گا ۔کسی تقریب میںشرکت بھی ہوسکتی ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کےخرچے کو بڑھائے گا، ہو سکتا ہےہفتہ آخر میں کسی سے گفتگو یا بات چیت کرنے کو دل نہ کرے، لوگوں کےرویے آپ کو پریشان کر سکتے ہیں۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یاحسیب ؛80 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا.

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

یہ تمام کا تمام ہفتہ آپ کے لیےبڑا مہربان اور آسانی والا رہے گا۔ ذہن میں الجھاؤ تو ہو گالیکن کسی بھی کام میں رکاوٹ نہ ہو گی۔ محنت کریں گے تو صلہ ضرور ملے گا۔ بےروزگار افراد کو بہتر مواقع مل سکتے ہیں۔ دوسروں سے کیےگئے وعدے وفا ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ خاندان کے امور زیر بحث رہیں گے۔ تزئین و آرائش میں متوقع ہے اندرون ملک سفر بھی ہو سکتاہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی کسی ایک دیرینہ خواہش کے پورے ہوجانے سے خوشی میسر آئے گی۔ بچوںکی جانب سے خوشی میسر آئے گی ۔محبوب سے متوقع ملاقات ہےروحانیت کا عنصر بھی غالب رہے گا۔اس ہفتہ کے پہلے دو دن کو خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کرلیجئے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛ یا غنی؛86دفعہ درودپاک کے ساتھ اول آخر 14 دفعہ پرھیں ۔سفید رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

ہفتے کے شروع میں ہی نا امیدی ،مایوسی، ر کاوٹوں کا شکار رہیں گے ۔اخراجات میں اضافہ ،تعلقات میں مسائل رہیں گے۔ سسرال سےملاقات ہو سکتی ہے ۔ پرانے دوستوں سےبھی مایوسی ہوگی ۔ خوش خوراکی آپ کو بیمار کرے گی کہ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی نیند کوپرسکون کرے گا۔ 11،12 تاریخ کو اگر کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کر لیجیے گا۔بیرون ملک جانے کے حوالے سےمعاملات میں بہتری کے امکانات ہیں ۔ اندرون ملک سے کوئی اچھی خبرکو مل سکتی ہے۔ اس ہفتے کا اختتام مستقل مزاجی کو بیدار کرے گا۔غیر شادی شدہ افراد ہوں یا بےروزگار آپ دونوں کےلیے اچھے مواقع نظر آتے ہیں۔خاندان کی مدد شامل حال رہے گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا حلیم؛ 88دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

ہفتے کے شروع میں ہی انکم آمدن میں اضا فہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ خریداری بھی کرپائیں گے۔ غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلنےکے امکانات ہیں۔ ازدواجی زندگی کے معاملات بھی پرسکون رہیں گے ۔اگر کوئی رنجش تھی ختم ہوگی۔ دوسروں کی مداخلت اور اپنی ذرا سی کوشش سےمعاملات کو بہتر کر لیں گے۔ سیرو تفریح کا پروگرام بھی بن سکتا ہے۔لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپکے لیے اتنا بہتر نہیں ہے اس میںسنبھل کر چلنا ہے ۔ دھوکہ دہی کااندیشہ ہے۔ اخراجات میں بھی اضافہ رہے گا۔ ڈاکٹر پہ جانا پڑ سکتا ہے.اس ہفتہ کا اختتام آپ کے کاموںمیں تسلسل پیدا کرے گا ۔نیندپرسکون رہے گی ۔ 14 اور15 تاریخ کو خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر ضرور معلومکر لیجئے گا۔ بیرون ملک جانے کےحوالے سے معاملات میں آسانی رہےگی۔ متوقع اندرون ملک سفر بھی خوشگوار رہ سکتا ہے، بہن بھائیوںکی مدد شامل حال رہے گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا مالک؛90 بار اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگکی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپکے مزاج، شخصیت میں سستی کا ہلی ،بے چینی کو پیدا کر رہا ہے. ہو سکتا ہے لوگوںکے رویے بھی آپ کو مایوس کریں۔خرچہ بڑھ جانا ،ازدواجی زندگی کےمعاملات متاثر ہو سکتے ہیں۔شریک حیات کی صحت خراب ہونے کاخدشہ ہے۔ قرض کے معاملات بے چین کریں گے۔ قانونی معاملات میںپیچیدگی ہو سکتی ہے ۔کوئی اہم چیزیں گم ہونے کا خدشہ ہےلیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپکی صحت کو بہتر کرے گا ۔ حوصلہ مندی بھی پیدا کررہا ہے کہ گفتگو اگر خراب ہو رہی ہے تو دلیل سے معاملات ٹھیک بھی ہو جائیں گے ۔دوسروں سے فائدہ لینے کا بھی موقع ہے۔ گھومنےپھرنے کا بھی ارادہ ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے خرچے میں مزیداضافہ کرے گا ،تو کوشش کریں کہ جوبھی اہم کام کرنا ہے اس ہفتہ کےدرمیانی حصے میں کریں ابتدا اوراختتام کچھ اچھا نہیں ہے جسمیں لڑائی جھگڑے کا اندیشہ بھی پایا جاتا ہے ۔غیر ضروری سفر سےبھی گریز کریں ۔اللہ تعالی کا ایکنام ہے؛یا رزاق؛ 94 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

آپ کے مزاج میں روحانیت کا عنصر پیدا ہورہا ہے کچھ ایسےافراد ہیں جو اپنے شعبے سے منسلک افراد سے ملاقات کرنے کی کوشش میں کامیاب رہیں گے۔ کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔کسی تقریب میں شرکت متوقع ملے گا ۔کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہےگا، کہیں سے کوئی ایسی مدد مل سکتی ہے جو انعام سے کم نہ ہوگی ۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ میں صحت سے متعلق مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ خرچہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ کسی سےپیسے طلب کرنے ہیں اس میں بہرحالآسانی رہے گی، کھوئی ہوئی رقم اچانک مل جانے سے خوشی میسر آئے گی۔ بےروزگار افراد کے لیے بہتر مواقع رہیں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپکے مالی معاملات کو بہترکرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ سیرو تفریح گھومنے پھرنے کا پر وگرامبن سکتا ہے۔ خریداری بھی کریں گے۔اور گھر سے باہر کھانا پیناہوگا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا عدل؛ 104 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

خاندانی امور زیر بحث آئیں گے۔ گھروالوں کے ساتھ وقت گزرے گا ۔گھرکی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہےگی۔ تبدیلی رہائش تبدیلی نوکری متوقع ہے۔ خاتون خانہ بہت زیادہ مصروف رہیں گی، گھر میں کھاناپینا یا تقریب کااہتمام بھی ہو سکتا ہے۔ اس ہفتہ میں والدہ کی صحت کا خیال بھی رکھیے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ محبت کرنے والوں کے لیے بہتری کوپیدا کر رہا ہے۔ کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہونے کا امکان ہے۔کاروباری کے لیے نوکری پیشہ افراد کے لیے منافع کا رجحان تعریفی جملے سننے کو ملیں گے۔اولاد کی جانب توجہ راغب رہے گی۔ تعلیمی اعتبار سے بھی دلچسپی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔روحانیت کا شوق بھی بیدار ہو گا۔ ہفتے کا اختتام آپ کی صحت میںخرابی پیدا کر رہا ہے ۔سستی کاہلی بے چینی رہے گی۔ خرچہ بڑھے گا۔چڑچڑا پن دھوکہ دہی کےاندیشے کو رد نہیں کیا جا سکتا،اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا حق؛108 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں