

ساہیوال ( نمائندہ خصوصی) مسافروں کی اپنے گھروں کو واپسی اور عید کے رش کے باعث پاکستان ریلوے کی ٹرینوں میں مسافروں کے لیے جگہ کم پڑ گئی عوام بغیر ٹکٹیں لیے فری میں ٹرینوں کی چھت پر اور ٹرین کے اندر سفر کرنے لگے پاکستان

واشنگٹن،اسلام آباد(نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک، بیورورپورٹ)امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ممکنہ طورپرپاکستان کے پاس امریکاتک مار میزائل ہوسکتےہیں۔پاکستان نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ اصل خطرہ بھارتی میزائل بندہیں۔تفصیل کےمطابق امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ممکنہ

ملتان (شیخ نعیم سے)عیدالفطر کے بعد حکومتِ پنجاب نے ملتان سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے جامع اور سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا

ڈیرہ غازی خان (ڈسڑکٹ رپورٹر )موٹر سائیکل کے چالان پر ایک شہری کا انوکھا احتجاج دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف علاقے میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک موٹر سائیکل سوار کو چالان کیا گیاجس پر شہری شدید دلبرداشتہ ہو گیا۔عینی شاہدین کے

ڈیرہ غازی خان( کرائم سیل رپورٹ)روزنامہ قوم کی خبر پر ایکشن ، لیہ انتقال اراضی سکینڈل میں کروڑوں کے فراڈ پر پٹواری شہزاد اکبر اور نائب تحصیلدار ذیشان غزلانی کو نوکری سے برطرف کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ قوم ملتان نے خبر شائع کی تھی ا

ملتان (سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ہی ماتحت اسسٹنٹ پروفیسر کو بلیک میل کر کے شادی کرنے، پھر طلاق کاغذات تیار کرکے اسے مطلع کیے بغیر طلاق کے باوجود شرعی تعلقات غیر شرعی طور پر استوار رکھنے اور اپنے کمرے میں بلا کر

خانیوال (کرائم سیل) تلمبہ ویڈیو سکینڈل کیس معزز عدالت نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ یہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالت کے مطابق معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے متعلق ہے، لہٰذا کیس متعلقہ فورم کو منتقل کر دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) روزنامہ قوم کی جاندار رپورٹنگ اور مسلسل فالو اپ نے آخر کار ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کو سنجیدگی سے یونیورسٹیوں میں جاری یونیورسٹیوں کی خود مختاری کی آڑ میں ہونے والی ٹھیکے داری کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے اور

کراچی: پاک فضائیہ کے عظیم ہیرو ایم ایم عالم کی 13ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔قوم آج اپنے جری سپوت کو یاد کر رہی ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں ایک غیر معمولی کارنامہ انجام دے کر تاریخ

کراچی: جعفریہ الائنس کے ترجمان نے ایران کی اہم سیاسی اور سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امت مسلمہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ترجمان کے مطابق، علی لاریجانی نے صہیونی طاقتوں کے خلاف پختہ مزاحمت کرتے ہوئے

بہاول پور(کرائم سیل) واسا کے افسران وانجینئرز پر ترقیاتی کاموں میں 25فیصد تک کمیشن طلب کرنے کاسنگین الزام، متعدد ٹھیکیداروں نے کمشنر بہاولپورکوتحریری درخواست دیدی،فوری مداخلت اور شفاف انکوائری کی استدعا، ایک ہفتہ گزرچکاہے تاہم ابھی تک کمشنر آفس سے اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے

راجن پور(ڈپٹی بیورو چیف) دکانداروں کی عیدی خوشیاں خاک میں مل گئی۔ رانا فرحان عرف بابو عیدکامال دینےکےبہانےدکانداروں سے 25کروڑ روپےزائدلیکررفوچکر ہوگیا۔9دکاندار دھوکہ ہونےپربےہوش ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجن پورکو22متاثرین نےرقم واپسی کےلئےدرخواستیں دےدی۔تفصیل کےمطابق رانافرحان بابوسودخورراجن پورکےدرجنوں معروف کپڑےفروشوں کےساتھ دھوکہ کرکےان سے نقدی رقم 25کروڑروپےسےزائدرقم لیکرفرارہوگیااوراپناموبائل

بہاولپور(تحصیل رپورٹر)مریم نواز ہسپتال لال سوہانرا میں جاری ٹھیکیداری نظام عوام کے لیے وبالِ جان بن گیا۔پیسوں کی بچت کے لالچ میں کم ترین تنخواہوں پر نان کوالیفائیڈ اور غیر تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیاگیا۔نااہلی چھپانے کیلئے ہر کونے پر لکھا موجود ہے کہ ویڈیو بنانا

بہاولپور(لیڈی رپورٹر) اربوں روپے کے ترقیاتی اہم ترین پراجیکٹس کے ٹینڈرز 22 فیصد کم ریٹس پرجانے کا انکشاف ،کوالٹی متاثر ہونے کے شدید خدشات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوام کے دیرینہ مطالبے پر حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ کی لاگت سے بنائے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان ایک بار پھر انتظامی فیصلوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ طلبا و طالبات نے فیسوں کے اجرا کے طریقہ کار کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں انتظامی بے ضابطگیوں، قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں اور مبینہ’’ مینجمنٹ کلچر‘‘نے ادارے کو ایک ایسے بحران میں دھکیل دیا ہے جسے مبصرین اندھیر نگری چوپٹ راج سے تعبیر کر رہے ہیں۔

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان کی سابق وائس چانسلر اور مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر تعینات پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اپنے ٹینیور کے آخری روز ایسے متنازع اور غیر معمولی فیصلے کئے جنہوں نے ادارے کے انتظامی ڈھانچے کو ہلا کر

ملتان (وقائع نگار)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس نے 78 صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔2 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 62لاکھ82ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ پہلے سے عائد کردہ جرمانے میں سے 30لاکھ54ہزارروپے وصول کرکے خزانے میں

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان ایک بار پھر سنگین انتظامی اور قانونی تنازعے کی زد میں آ گئی ہے جہاں سابقہ اور متنازعہ حیثیت رکھنے والی غیر قانونی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اپنے کماؤ پوت قریبی ساتھی اور ڈپٹی رجسٹرار محمد شفیق

بہاولپور (کرائم سیل) تھانہ صدر کی حدود جھانگی والا میں بااثر اوباشوں پر مشتمل ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو معصوم بچوں کو ورغلا کر ان سے خلافِ وضعِ فطری فعل کرتاہے، ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا ہے اور ان سے پیسے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہی جھٹکے میں ہونے والے بڑے اضافے نے نہ صرف عوام کو شدید معاشی دباؤ میں دھکیل دیا بلکہ اس فیصلے کے پیچھے مبینہ طور پر اربوں روپے کے ’’انوینٹری گیم‘‘ کا انکشاف بھی سامنے

راجن پور(پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا نے سوشل میڈیا پر جعلی کھاد اور ری پیکنگ کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ زراعت کو انکوائری کی ہدایات جاری کیں۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے فوری طور پر

ملتان ( خصوصی رپورٹر) پی ایچ اے کے اشتہاری ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں، اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو گرفتار کرلیا، مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل

ملتان (عامر ملک سے) جرم اور وردی ایک چھت تلے ،تھانہ بی زیڈ میں قبضہ مافیا کو تحفظ،شہری دھکے کھاتا رہا۔ ملتان تھانہ بہاالدین زکریا سے قبضہ مافیانے پر اعتماد ہو کر قبضہ کر لیا اور درخواست گزار مرزا علی محمد تھانے کے چکر لگا تارہا۔

ملتان (کرائم سیل) تلمبہ میں نجی ہسپتال کی آڑ میں خواتین کی فحش ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کے سرغنہ اور مقامی صحافی ایاز سہو کی برادری اور خاندان اس واقعے کے بعد سے اب تک تقریبا 70 لاکھ روپیہ ادھر ادھر

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایک مرتبہ پھر شدید انتظامی بحران اور بدانتظامی کے الزامات کی زد میں آ گئی ہے۔ تازہ ترین سنسنی خیز انکشاف کے مطابق یونیورسٹی کے لاڑ کیمپس سے مبینہ طور پر تقریباً 50 لاکھ روپے

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانے کیلئے آنیوالی خواتین پر دکان کی چھت گر گئی،8خواتین موقع پر جاں بحق،76 زخمی ہوگئی،اطلاع پا کر ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،ریسکیو 1122،پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،76 زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، افسوسناک

ملتان (سٹاف رپورٹر) شدید مالی بحران، تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات اور حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود زکریا یونیورسٹی میں لگژری گاڑیوں کی خریداری کا متنازع معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے اپنے استعمال

احمد پور شرقیہ،اوچشریف(سٹی رپورٹر،نمائندہ قوم ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہاولپور شہر میں مضر صحت، بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے۔ مبینہ منظم نیٹ ورک کے ذریعے ناقص اور بیمار جانوروں کا گوشت

بہاولپور (لیڈی رپورٹر)لال سوہانرا لاڈم سر ٹو کے جنگلات سے کیکر اور بیری کے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پودے چوری کرانے میں مبینہ طور پر ملوث بلاک افسر اجمل بلوچ اور گارڈ آصف کیخلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ لاڈم سر ٹو لال سوہانرا بلاک





























