آج کی تاریخ

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

یہ ہفتہ برج حمل والو ں کے لیے خاصا متحرک اور اہم ثابت ہوگا۔ زندگی کے کئی پہلوؤں میں ایریز کو آزمائشوں سے گزرنا ہوگا، اور کئی شعبے ایسے ہوں گے جہاں اُنہیں آسانیاں میسر آئیں گی۔
اس ہفتے تین بڑے فلکیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، اور میں ان سب کی تفصیل آپ کو بیان کرتا ہوں تاکہ آپ وقت کو سمجھ سکیں، اپنے فیصلے، منصوبے اور نتائج کو بہتر بنا سکیں۔ 21 مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ جو 28 مئی تک چلے گا، اس میں پہلی بڑی تبدیلی 25 مئی کو واقع ہوگی جبسیٹرن** تقریباً 30 سال بعد آپ کے لیے پہلے زاویے (First Angle) پر ظاہر ہوگا۔
دوسری بڑی تبدیلی 26 مئی کو ہوگی، جب عطارد (مرکری) آپ کے تیسرے زاویے پر داخل ہوگا۔ یہ عطارد کا اپنا ہی زاویہ ہے، اور یہ ایک نہایت مثبت علامت ہے۔
پھر 28 مئی کو نیا چاند ہوگا، جو کہ عیدکا چاند ہے، اور اس کے ساتھ ہی عید کے بڑے دس دنوں کا آغاز ہو جائے گا۔
یہ تینوں واقعات عام نہیں، بلکہ آپ کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر اثرانداز ہوں گے ،جیسے کیریئر، طبیعت، تعلقات، روحانیت، کامیابیاں، وغیرہ۔

یہ تینوں واقعات عام نہیں، بلکہ آپ کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر اثرانداز ہوں گے ،جیسے کیریئر، طبیعت، تعلقات، روحانیت، کامیابیاں، وغیرہ۔
اب ذرا ان کی تفصیل غور سے سنیں ،سب سے اہم واقعہ عطارد کا داخلہ،عطارد کا آپ کے تیسرے زاویے میں آنا بظاہر ایک خبر ہے، مگر اس کے پیچھے مزید کئی مثبت پہلو چھپے ہوئے ہیں۔ عطارد آپ کے لیےخاندانی ہم آہنگی کا سیارہ ہے۔ یہ جسمانی صحت کا نمائندہ ہے۔ فیصلہ سازی ،تعلیم و تربیت ،تحریر و تقریر ، اورجادوئی ابلاغ کا سیارہ ہے۔ عطارد ذہنی مضبوطی، پختگی، اور مؤثر انداز کو تقویت دیتا ہے۔ریسرچ کے مطابق، عطارد جب اچھے مقام پر ہوتا ہے تو سب سے زیادہ آپ کے تیسرے زاویے میں فعال ہوتا ہے۔

اور یہ 26 مئی کو فعال ہو جائے گا اور تقریباً25 دنوں کے لیے۔ان 25 دنوں میں اپنے رکے ہوئے فیصلے مکمل کیجیے۔ تمام کاغذی کارروائی مکمل کیجیے

اگر معاہدے کرنے ہیں، محبت کا اظہار کرنا ہے، کاروباری سودے طے کرنے ہیں، داخلے لینے ہیں، رشتہ داریوں میں اہم فیصلے کرنے ہیں، تو یہ بہترین وقت ہے۔ اگر روحانی یقین کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، تب بھی یہی وقت ہے۔عطارد کے زاویے پر داخلے سے پہلے ہی سورج آپ کے جمنائی زاویے میں موجود ہے، جو عطارد کا قریبی دوست ہے۔ اس دوستی کی وجہ سے جو خیال آپ کے ذہن میں ابھرے گا، وہ دیر نہیں کرے گا۔علمِ نجوم کے اصولوں کے مطابق، سورج کا اثر اور عطارد کی موجودگی آپ کو فیصلے کی طرف مائل کرے گی—حوصلے، اعتماد، اور خطرہ مول لینے کے جذبے کے ساتھ۔سورج آپ کے پانچویں زاویے کا نمائندہ ہے، جواچانک مالی فوائد اورکلائنٹس سے جڑی کامیابیوں کا باعث بنتا ہے۔ وہ معاملات جن پر آپ نے کافی محنت کی مگر انجام تک نہیں پہنچے، وہ اب مکمل ہوں گے۔ مشتری یعنی (جُوپیٹر) کا ساتھ،اسی زاویے میں مشتری بھی موجود ہے، جو آپ کانصیب (لکی فیکٹر) ہے۔

  1. عطارد داخل ہو،
  2. سورج خوش آمدید کہے
  3. مشتری موجود ہو۔

    • تو یہ تینوں چیزیں مل کر آپ کوبغیر زیادہ محنت کے بڑی کامیابیاںدلوائیں گی۔ کیریئر کے لحاظ سے: اگر کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے تو وہ پیدا ہوگا۔ جاب یا بزنس کے خواہش مند کامیاب ہوں گے۔ وقتی سرمایہ کاری کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ہفتوں کی محنت کی جگہ ہفتے بھر میں ہی کامیابیاں حاصل ہوں گی۔اب آپ کو گھر کی چار دیواری سے نکل کر عملی میدان میں آنا ہوگا۔ تعلیم حاصل کرنی ہے، خواتینِ خانہ کے لیے یہ وقت بہترین ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے کچھ بڑا کر سکیں۔اس کے علاوہ تعلقات، نئے کاروبار، نوکری کی تبدیلیاں، سب ممکن ہیں۔ جسمانی طور پر صحت مند رہیں گے۔ مریخ، جو آپ کا حاکم سیارہ ہے، پانچویں زاویے میں ہے، جو آپ کی قدرتی صلاحیتوںکو جِلا بخشے گا۔ زہرہ (وینس) پہلے زاویے پر ہے، جو آپ کیجذباتی، رومانی، اور مادی دلچسپیوںکی نمائندگی کرتا ہے۔28 مئی کو نیا چاند ہے، جس کے بعدذوالحج کے بڑے 10 دن شروع ہوں گے، پھر عید آئے گی۔ سات میں سے چھ سیارے آپ کے لیےموافق ہیں۔ مگر سیٹرن کو نظر انداز نہ کریں،سیٹرن ایک بڑا سیارہ ہے جو آئندہ ڈھائی سال تک پہلے زاویے میں رہے گا۔ سیٹرن کامیابیوں میں تاخیر پیدا کرتا ہے، جسمانی صحت میں حساسیت لاتا ہے، تعلقات میں مشکلات پیدا کرتا ہے، قانونی پیچیدگیاں اور مالی قرض پیدا کرتا ہے۔لیکن اگر آپ باقی چھ سیاروں کے اثر سے اپنے آپ کومستحکم اور متوازن رکھ پائیں تو سمجھ لیجیے آپ نے ساڑھے ستی کو قابو میں کر لیا۔لیکن اگر کوئی ایریز صرف ایک پہلو سنبھال پایا، مثلاً صحت تو بہتر ہے مگر تعلقات یا مالیات بگڑ گئے، تو مشکلات باقی رہیں گی۔ کچھ احتیاطی تدابیربھی ہیں ان پر عمل کرنا لازمی ہے۔1.کالا رنگ کم سے کم پہنیں—یہ سیٹرن کا رنگ ہے اور منفی توانائیاں کھینچتا ہے۔2.نیلم (Blue Sapphire) پہنیں—یہ سیٹرن کے اثرات کو زائل کرنے والا سب سے مؤثر نگینہ ہے۔3.روزانہ پانچ وقت سورۃ شمس کی تلاوت کریں۔ اگر آپ نے سیٹرن کو متوازن کر لیا تو بلا کسی ہچکچاہٹ کے کامیابی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔ایریز! یہ تین بڑے تغیرات اہم ہیں۔ آئندہ بھی جب موقع ملا تو مزید وضاحت پیش کرتا رہوں گا۔ اب آپ وقت کو نظرانداز نہ کریں، اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور منصوبے دانشمندی سے بنائیں۔اب آنکھیں بند کر کے کسی بھی منصوبے کے پیچھے نہ بھاگیں یہ میری نصیحت ہے، اور اس پر میں زور بھی دیتا ہوں۔بس اتنا ہی، اگلے ہفتے مزید علمِ نجوم کی تبدیلیاں اور اللہ تعالیٰ کی مزید نعمتیں آئیں گی۔ ان کی تفصیل لے کر پھر حاضر ہوں گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں