آج کی تاریخ

Aries To Pisces Weekly Horoscope In Urdu 25 To 01 October ستاروں کی روشنی میں ستمبر کا آخری ہفتہ کیسا گزرے گا

ستاروں کی روشنی میں ستمبر کا آخری ہفتہ کیسا گزرے گا

برج حمل (Aries)
ابتدائی طور پر اس ہفتے کو اگردیکھا جائے تو آپ لوگوں کے لیے بڑا باعث برکت ہے۔ خوشبختیوں سے بھرپور نصیبی آوری کرے گا۔ ہر کام میں سہل چیزیں نظر آتی ہیں ۔کوشش کیجئے گا اپنے وقت کو ضائع مت ہونے دیں۔ بزرگوں کی مشاورت سے لےکر فیملی کی سپورٹ تک دوستوں سے تعلقات سے لے کر کاروباری معاملات تک ، پیار محبت کے معاملات میں صرف تھوڑی سی دشواری رہ سکتی ہے۔باقی کسی بھی شعبے سے آپ کسی بھی عمر کے حصے سے آپ گزر رہے ہیں یہ ہفتہ آپ کے لیے بڑ ا مبارک ثابت ہو سکتا ہےحج، عمرہ، زیارات، بیرون ملک سفر کے حوالے سے کچھ معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے ،یا جانےکا موقع بھی مل سکتا ہے ۔ہفتےکا درمیانی حصہ بیروزگار افرادکے لیے خوش آئند ثابت ہو گا جس میں کام کاج، کاروبار میں سرمایہ کاری کرنا بھی فائدہ مند رہے گا خاندانی امور زیر بحث آئیں گے۔ مہمانوں کی آمدورفت گھر میں ہو سکتی ہے۔ گھر میں کسی تقر یب کا اہتمام کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔ مستقبل کے حوالے سےکچھ اہم فیصلے کچھ اہم لوگوں سے ملاقاتیں بھی متوقع طور پر نظرآتی ہیں۔ ذاتی گاڑی سواری لینے کی خواہش پیدا ہوگی اور لینے میں آسانی یا اس کا مرمت کروانے کا موقع ملے گا ۔تعمیرا تی کاموں میں تعزین و آرائش میں دلچسپی بڑھے گی۔ اس ہفتے کااختتام آپ کی کسی ایک دیرینہ خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچاسکتا ہے ۔کاروباری معاملات میں تیزی منافع کا رجحان رہے گا۔روحانی محافل میں شرکت متوقع ہے ۔دوستوں کے ساتھ ملاقات یا راز ونیاز کرنے کا موقع ملے گا۔ کچھ نئے دوست احباب آپ کی کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ذہن چاہے جتنا مرضی آپ کا فکرمندی کا شکار ہو لیکن پرامید رہیں۔ کوئی ناراض بھی ہے اس کو منا لیں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا فتح”489 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کوپڑھیے گا ۔ سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا ۔

برج ثور (Taurus)
اس ہفتہ کا آغاز ذرا تحمل مزاجی سے کیجیے گا۔ جلد بازی کاموں میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔ بے صبرہ پن آپ کے کاموں کو خراب کر سکتا ہے۔ ناامیدی مایوسی کے جو سائے ہیں آپ کے سر پہ منڈلاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں ایک دم اضافہ ہونا آپ کے لیےتھوڑی مشکلات پیدا کرے گا لیکن یہی چیز آپ کے لیے قابل تعر یف آگے چل کے ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر احسن اقدام کر تحمل مزاجی سےاپنے کاموں کو لے کر چلیں الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کر کریں تاکہ دوسروں کے ساتھ بحث و مباحثہ نہ ہو لڑائی جھگڑا نہ ہو ۔اپنی صحت پر بھی توجہ د یں ڈاکٹر کےپاس جانا پڑ سکتا ہے ۔اسی ہفتےکا درمیانی حصہ آپ کی قسمت آپ کاساتھ دے گی جس میں وہ کام جو ہفتے کے آغاز میں پا تکمیل کونہیں پہنچ رہے تھے مکمل بھی ہوں گے اور آگے کے رستے بھی ہموارہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس میں بیرون ملک سفر آسانی اندرو ن ملک سفر جس بھی مقصد کے تحت ہوگاآسانی ہوگی۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہونا کزنز کے ساتھ کچھ اہم مشاورت ہونے کا موقع ،بزرگوں کے ساتھ اہم نشست رہے گی آپ کے والدآپ کے لیے مددگار رہیں گے یا ان کے لیے کچھ کرنے کا موقع آپکو مل سکتا ہے ۔نیند پرسکون ہوگی اس ہفتہ کے درمیانی حصے میں اگرکوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجئے گا۔ مذہبی رجحانات کی طرف توجہ بڑھ جائے گی۔ ہفتے کااختتام آپ کی عزت ذات کو سراہے جانا تاریخی جملے سننے کو ملیں گے۔بے روزگار افراد کےلیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ مہمانوں کی آمدورفت گھر میں متوقع ہے والدہ کی صحت کا بہرحال تھوڑا سا خیال رکھنےکی ضرورت ہے اور کسی بھی کام میں سرمایہ کاری کرنا آپ کے لیے فائد ہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ گھر کی تزین و آرائش میں دلچسپی رہے گی کچھ اہم ملاقاتیں مستقبل کے حوالے سے پیدا ہو سکتی ہے۔ کسی تقریب میںشرکت متوقع مل سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ۔۔۔۔۔یا455 دفعہاول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

برج جوزہ(Gemini)
برج جوزہ ابتدائی طور پر اس ہفتے کا آغاز آپ کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔کہیں سے پیسے آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ خریداری شاپنگ پرتوجہ رہے گی رشتہ داروں سے ملاقات متوقع ازدواجی زندگی کےمعاملات کا پرسکون رہنا اور جن کی شادی کی بات نہیں ہوئی ہےشادی کی بات طے پا سکتی ہے۔ کسی بھی کام کی ابتدا نیک ثابت رہے گی۔ سیر و تفریح کاارادہ بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس میں شاید کامیاب بھی ہو جائیں لیکن اس ہفتے کادرمیانی حصہ میں سفر کے دوران آپ نے محتاط رہنا ہے تیز رفتاری نقصان پیداکرے گی ۔خرچہ بڑھ سکتا ہے۔ لب و لہجے میں تلخی رہے گی جس کی وجہ سے دوسروں کی دل آزاری کر بیٹھیں گے۔ رشتے داروں کے ساتھ معاملات بگڑسکتے ہیں اور دوستوں کے ساتھ بھی معاملات بگاڑ کا شکار ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ نوکری پیشہ افراد کی ذمہ داریوں میں بے جااضافہ آپ کی مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ افسران بالا آپ سے کچھ اتنےزیادہ خوش نظر نہیں آتے کسی بھی قانونی معاملے میں کا حصہ نہ بنئیے گا پکڑے جانے کا اندیشہ ہے ۔ بہرحال اس ہفتے کا اختتام آپ کے معاملات میں بہتری کے رجحان کو پیدا کرے گا۔ قسمت کا ساتھ ہو گا نیند پر سکون ہوگی ۔ کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر معلوم کیجئے گا ،سفر خوش آئند ثابت ہوگا اور مذہبی رجحان بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ رہے گا۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات کا بہتر رہنا بہن بھائیوں کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کاروبار حضرات کے لیے منافع کا رجحان رہے گا لیکن ہفتہ پہ مثبت نتائج ملتےہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ افراد جو روزگار کی تلاش میں ہیں آپ کوبہرحال تھوڑی سی بھی محنت کرنے کی ضرورت ہے یہ ہفتہ کچھ اتنازیادہ بہتر نہیں ہے اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا لطیف” اول آخر چودہ دفعہ درود پاک کے ساتھ409 دفعہ اس کو پڑھیے گا۔ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

بر ج سرطان(Cancer )
ابتدائی طور پر اس ہفتے کا آغاز صحت کے معاملات کے حوالے سے کچھ اتنا زیادہ بہتر نہیں ہے۔ صحت کا بگڑنا کاموں میںسستی کاہلی رہنا ,آپ کی طبیعت میں بھی سستی رہے گی ۔جس کی وجہ سے آپ کا گھر سے نکلنے ، کام پہ جانے اور گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا دل نہیں کرے گا۔ کچھ لوگوں کے رویے بھی آپ کے ذہن میں گردش کر رہے ہیں ،جس کی وجہ سے آپ اس دنیا سے ایک طرح سے لاتعلق ہو کر اپنےمعاملات گزار رہے ہیں ۔ اگر کوئی آپ سے سوال بھی کر رہا ہےتو توجہ کہیں اور ہے۔ خرچہ بڑھے گا بن بلائے مہمان گھر آ سکتے ہیںالبتہ نوکری کی تلاش میں آسانی رہے گی قانونی معاملات سرابھارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ازدواجی زندگی کے معاملات میں ہفتہ کے آغاز میں تھوڑی سی خرابی رہے گی۔ لیکن معاملات اس ہفتے کےدرمیانی حصے تک حل ہوجائیں گے ،۔جس میں شریک حیات کی سپورٹ شامل حال رہے گی اور گھر کا ماحول پر سکون ہو جائے گا۔ اور آپکا مزاج بھی بہتر اور شفا یابی بھی نظر آتی ہے۔ درمیانی حصے میںآپ اس کیفیت سے نکل جائیں گے ۔ جو کر رہے ہیں اس کا مثبت نتیجہ بھی آپ کو ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے لیکن یہ خوشی مختصر ہے کیونکہ ہفتہ جاتے جاتے دوبارہ سے آپ کے اندر نا امیدی مایوسی کو پیداکر دے گا ۔آپ جیسے بے چین فطرت کے مالک ہوتے ہیں ۔ شرمیلے بھی ہوتے ہیں ،یا تو غصہ آتا نہیں ہےاگر آئے تو بہت زیادہ آتا ہے تو کچھ کیفیت ایسی بھی رہے گی کہ اس ہفتہ کے اختتام میں بھڑک سکتےہیں دوسروںسے ناراضگی پیدا ہو سکتی ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ نوکری پیشہ افراد بھی اپنے کاموں کو اپنے ہاتھ سے خراب کرتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا رافع “یہ351 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

برج اسد(Leo)
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مصروفیت کو ترک کرتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا آپ کی اولین ترجیح ہو گی ۔جس میں خوشی بھی محسوس ہو گی ۔ اولاد آپ کے لیے باعث راحت ثابت ہو سکتی ہے۔ کسی تقریب میں شرکت بھی نظر آتی ہے اور دوستوں سے ملاقات متوقع ہے ۔کاروباری معاملات میں بہتری اور منافق اور رجحان نظرآتا ہے، کوئی ایک دیرینہ خواہش پائے تکمیل کو پہنچ سکتی ہے ۔آپکے لیے کچھ نئے افراد زندگی میں آئیں گے ۔جن کے ساتھ بات کر کےاچھا بھی لگے گا۔ آگے چل کے تعلق طویل اور لمبا بھی ہو سکتاہے ۔محبت کرنے والوں کے لیے آسانی رہے گی۔ تعلیمی اعتبار سے مصروفیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔اپنے اساتذہ کےساتھ رابطے کی بحالی یا اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو متاثر کرے گا۔ خرچہ بڑھ سکتا ہے بن بلائے مہمان گھر آسکتے ہیں۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی کا سامنا رہے گا ۔آپ کےساتھ چلنے والے افراد آپ کے لیے مشکلاتپیدا کریں گے۔ لوگوںرویے آپ کے لیے تشویش کا باعث ہو سکتے ہیں۔ اگر کسی سے قرض لیا ہےتو قرض اتارنے میں مشکلاتپیدا ہوں گی۔ تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں ۔اور اس کے ساتھ ساتھ ہفتے کے آخرمیں  آپکے لیے بہرحال پرسکون ماحول ہوگا ۔ جس میں صحت کا بہتر ہونا اخراجات میں کمی ہونا، اپنی عادات کو مثبت کرنا ،اعتماد کا لوٹ آنا ،کسی بھی کام کی ابتداء ہفتہ کے آخر میں  آپ کے لیے بہتر ہوگی ۔ کہیں سے پیسے پہ آ سکتے ہیں اور گھرسے باہر کھانا پینا کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن شریک حیات کی صحت کا خیال رکھیے گا کیونکہ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون تو ہیں لیکن جیون ساتھی اگر بیمار ہےاس وجہ سے گھر کا ماحول تھوڑا سا خراب ہو سکتا ہے۔ ایسے افرادجن کی شادی نہیں ہوئی شادی کی بات چیت چل سکتی ہےاور رشتے داروں کے ساتھ بھی معاملات تھوڑے سے بہتری کی طرف جائیں گے اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا شہید ” 319 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام کریں ۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

برج سنبلا( Virgo )
اس ہفتہ کا آغاز فیملی کی ذمہ داریوں سے ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے متوقع ہے کہ دوست آپ کے گھرتشریف لے آئیں ۔گھر میں ان کی خاطر مدارت کرنے کا موقع ملے ۔گھرمیں کسی تقریب کا اہتمام کھانے پینے کا اہتمام بھی کرنے کا موقع ملے گا ۔گھر کی تزئین و آرائش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔نامکمل کام مکمل کرنے کاموقع ملے گا۔ خاندانی امور میں  دلچسپی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ گاڑی کی مرمت کا موقع متوقع ہے ۔ کچھ افراد اپنے روزگار کی تبدیلی کے لیےبھی کوشش کریں گے جس میں آپ کے لیے آسانی رہے گی ۔بے روزگار افرادبھی اگر اپنی قسمت کو آزمائیں تو کوئی خاطرخواہ فائدہ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کےکام کاج کاروبار میں منافع کا رجحان کو پیدا کرے گا کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے دوستوں سے ملاقات رہے گی بہن بھائی سپورٹ کرینگے۔ آن لائن یا ٹریڈنگ میں قسمت آزمانے والے منافع بھی سمیٹ سکتے ہیں۔ اولاد کی جانب توجہ بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اولاد باعث راحت ثابت ہو گی۔ اور کوئی ایسا کام کریں گے جس میں دماغ کا استعمال ضرورت سے زیادہ آپ کوکرنا پڑے۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے خرچے کو بڑھا سکتا ہے۔ آپ کی تنہائی کو بڑھا سکتا ہے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی کو پیدا کرےگا ۔ سستی، کاہلی، بے چینی ہو سکتی ہے۔ کچھ رویےبھی آپ کو پریشان کر سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یارقیب “312دفعہ اول آخر14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

برج میزان  (Libra)
ہفتے کا آغازمیں آپ کی مصروفیت کا بے تحاشہ ہونا، آپ کے لیے وقت نکالنا تھوڑا مشکل ہوجائے گا۔کام کاج کاروبار کی غرض سے آپ کو سفر کرنا پڑ سکتا ہے کچھ اہم ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے ہر وقت گھر سےباہر رہنا اور مصروفیت کا بڑھ جانا دکھائی دے رہا ہے ۔ہو سکتا ہے کہ نیندبھی متاثر ہوگی ۔ بزرگوں کے کچھ معاملات میں اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں البتہ بہن بھائی آپ کے لیےمدد گار رہیں گے۔ اگر کسی غلط فہمی کا شکار ہیں تو گفتگو کر لینے سے یہ غلط فہمی بھی ختم ہوتی بھی دکھائی دیتی ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے خاندانی امور کو اجاگر کرے گا ۔ گھریلوذمہ داریوں میں اضافہ ہونا بے روزگار افراد بہتر روزگار کی تلاش میں نکل لیں گے اور ان کے لیے بھی فائدے کا رجحان رہے گاکام کاج کاروبار میں سرمایہ کار ی کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ ترقی کے حوالے سے کچھ یہ خبر سننے کو ملےگی ۔اہم شخصی عہدیداروں سے ملاقات، نوکری کے تبادلہ کے لیےبھی کی گئی کوشش رنگ لا سکتی ہے۔ اور کسی ایسے کام کی ابتدا بھی ہو سکتی ہے جو آگے چل کے فائدہ مند رہے ماضی میں جن چیزوں پرمحنت کر رہے تھے ان کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے ۔اور اپنے خاندانی افراد کو کو کچھ راز کی باتیں بھی بتائیں گے ۔اس ہفتے کا اختتام محبت کرنےوالوں کے لیے بہتری کو پیدا کرے گا ۔کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے وستوں کے ساتھ راز و نیاز گپ شپ کرنے کا موقع ملے گا ۔کوئی ایک دیرینہ خواہش آپ کی پوری ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ اولاد کی جانب سے خوشی میسرآئے گی ۔بچوں کی ازدواجی زندگی کے معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا،بہن بھائی آپ کے لیے خاصے مدد گار رہیں گے۔ وہ افراد جوکاروبار میں دلچسپی لیتے ہیں آپ کے لیے منافع کا رجحان یا کہیں سے کوئی ایسی مدد مل سکتی ہے جو کسی انعام سے کم نہ ہو اورکوشش کریں کہ اس ہفتہ میں اپنےوقت کا ضیاع مت ہونے دیں ،سو کے مت گزاریں جتنا کام سکتا ہے آپ کے لیے فائدہ رہے گا ۔ہو سکتا ہے کسی مقام پر ایسا محسوس ہو کہ جتنی آپ محنت کر رہے ہیں اس کا صلہ اسطرح سے نہیں مل رہا۔ پیسے اس طرح سے نہیں آ رہے۔ لیکن اس ہفتے کو گزر جانے دیجیے پھر آنے والےدنوں میں دیکھیے گا یہی چیز آپ کو فائدہ دے گی۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے “یا رزاق” 308دفعہ اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ سبز و رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیےگا۔

بر ج عقرب(Scorpio)
یہ ہفتہ مالی معاملات میں بہتری پیداکرے گا متوقع ہے کہ رشتہ داروں سے آپ کی ملاقات رہے والد کی صحت کی وجہ سے فکر مندی ہے تو شفا ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے بزرگوںکی مشاورت شامل حال رہے گی کوئی اچھا بہتر مشورہ مل سکتا ہےبیرون ملک سے کوئی مالی مدد معاونت یا پیسے آتے ہوئے دکھائیدیتے ہیں الفاظ بڑے اچھے استعمال کریں گے کہ دوسروں سے دل کی باتکرنے کا بھی ملے دوسروں سے کام لینے میں بھی آسانی رہے خوشخراکی ہو سکتی ہے سفر خوشگوار رہے گا کام کاج کاروبار میںبہتری کے مواقع رہیں گے اپنی عزت اور ساکھ کو بحال کریں گے سسرال سے ملاقات اچھے انداز میں ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کے روز شب میں مصروفیت کو بڑھاتا ہوا اتنا مصروف کرے گا کہ شاید اپنی ذات کے لیے یا رشتے داروں کے لیے ٹائم نکالنا تھوڑا سا مشکل رہے جس کی وجہ سےبڑوں سے بزرگوں سے آپ کو تنقید سننے کو مل سکتی ہے۔ لیکن اس چیز میں غصہ نہیں کرناصبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا کسی غلط فہمی کا شکار مت ہوں بہتر ہے کہ گفتگو کر کے اپنی چیزوں کا ازالہ کریں۔ بہرحال بہن بھائی آپ کے لیےمددگار رہیں گے ۔کزنز کے ساتھ ،پڑوسیوں کے ساتھ بھی ملاقات ہو سکتی ہے اور محنت زیادہ کریں گےلیکن اس کے مثبت نتائج ہفتےکہ اختتام تک آپ کو مل جائیں گےکیونکہ ہفتے کا اختتام آپ کے لیے انتہائی پرسکون ہے۔بے روزگار افراد کے لیے بہتر مواقع ہو سکتے ہیں ۔ نوکری کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں ،کام کاج کاروبار میں سرمایہ کاری کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ کوئی اہم شخصیت سےملاقات متوقع اور مستقبل کے حوالے سے اہم مشاورت فیصلے ہوتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی مہمانوں کی آمد و رفت گھر میں ہوتی ہوئی نظر آتی ہے۔ والدین کےدوستوں میں سے کسی کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔ کوئی ایک خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون ہونگے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یاقہار “یہ آپ306 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

برج قوس(Sagittarius)
آپ کے لیے ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے روز شب میں بہتری کے مواقع پیدا کرے گا ۔جس میں سے خود اعتمادی کا بڑھ جانا، علمی طور پہ کچھ نہ کچھ سیکھنا ،اپنی اصلاح کرنا، اپنے اندر موجود ان خامیوںکو دور کرنے کی کوشش کریں گے جس کی وجہ سے آپ پر تنقید ہوتی تھی ۔یا سستی اور کاہلی تھی ۔ یہ دونوں چیزیں ختم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کسی بھی کام کی ابتدا کا نیک رہنا ،سیر و گھومنےپھرنے کا پلان، کسی ناراض فرد واحد کو منا کر خوشی بھی محسوس کریں گے۔ دور دراز کے مقام پر رہنے والے افراد اپنے گھروں کولوٹیں گے۔ازدواجی زندگی کے معاملات کا پرسکون رہنا خریداری کرتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ شراکت داروں کےساتھ اہم نوعیت کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ کہیں سے پیسے آنے کی امید ہے ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ مالی معاملات کو بہتر کرے گا ،۔اپنی ذات، عقل، حیثیت، تعلقات، رسوخ کو استعمال کرتےہوئے اپنی مشکلات کو دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ کوئی اچھا طبیب معالج یا ڈاکٹر آپ کومل سکتا ہے ۔ بزرگوں کی صحت بہتری کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے اور خود بھی ذرا خوشخوراکی سے احتیاط کیجیے گا،خدانخواستہ کہیں اپنی صحت نہ خراب کر بیٹھیں کیونکہ اس ہفتہ کے درمیانی حصے میں گھر سے باہرکھانا پینا ہو سکتا ہے کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔ دوستوں سےملاقات رہے گی۔ خاندانی امور زیر بحث آئیں گے اور اس ہفتہ کااختتام پرآپ کی مصروفیت دگنا تگنا بڑ ھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ ہو سکتا ہےاپنی ذات کے لیے وقت نہ نکال سکیں بزرگوں سے بہرحال اختلافا ت پیدا ہوں گے۔ چلتے ہوئے کام اچانک رک سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے “یا قادر”305 دفعہ اول و آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیےگا۔

برج جدی(Capricorn)
ابتدائی طور پر اس ہفتہ کا آغاز خرچہ، تنہائی، ذہنی دباؤ ،اضطراب، دھوکہ دہی سے ہو سکتا ہے کہ لوگوں کی چھوٹی باتوں میں آ کر آپ اعتماد کر بیٹھیں گے اور نقصان اٹھانا پڑے گا۔جیون ساتھی کی صحت کا خراب ہونا یا ان کے ساتھ اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ کوئی بہت پیارا آپ کو چھوڑ کر جا سکتا ہے جدائی کا تاثر بھی پایا جاتاہے البتہ ان لوگوں کے لیے اچھی بات ہے جو بیرون ملک کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں۔ آپکو کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ قانونی معاملات لڑائی جھگڑا،تھانہ , کچہری , جرمانہ جیسی تھوڑی سی پریشانی ہے۔ اور ناکامی کا سامنا بھی رہ سکتا ہے. دوران سفراحتیاط کریں، حادثات کا اندیشہ ہے۔ صحت پر خصوصی توجہ دیں. اگر کسی سے پیسے لینے ہیں ، اس میں دشواری رہے گی۔ لیکن اگر لوٹانے ہیں تو اس میں بہرحال قسمت آپ کو ساتھ دے گی۔ اپنی ذمہ داری دوسروں پر عائد مت کیجیے گا. دوسروں کی ذرا سی غفلت آپ کے لیے ایک بڑی خرابیپیداسکتی ہے اس ہفتے کا درمیانی حصہ ان خرابیوں کو ختم کرتا ہوا آپکے کاموں میں تسلسل کو پیدا کرے گا۔ مستقل مزاجی لوٹ کر آئے گی ،ازدواجی زندگی پرسکون ہو گی، غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنےکے امکانات، سیر وتفریح کا پلان بن سکتا ہے ۔اور اس ہفتے کااختتام آپ کے مالی معاملات کو بہتر کرے گا ۔رشتہ داروں سے ملاقات متوقع ہے ۔وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جا سکتےہیں۔ کاروباری معاملات میں بہتری کے امکانات ہیں۔ خاندانی امور میں بھی خاطر خواہ بہتر نتائج ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔دل کی بات کرنے کا موقع مل سکتاہے۔ اگر کسی سے کوئی بھی بات کر نی ہے اور وہ افراد جو شادی کرنا چاہ رہے ہیں تو یہ ہفتہ اور اس کادرمیانی حصہ اور اختتام اس حوالے سے بہتر ہے ۔وہ افراد جو خفیہ شادی کرنا چاہرہے ہیں آپ لوگوں کے لیے بہرحال آسانی ہے اس میں بہتری کےامکانات ہیں لیکن آگے کی لاننگ کر کے رکھیے گا کہ اگربات پکڑے جاتے ہیں تو پھر آپ کیا کریں گے؟ اللہ تعالی کاایک نام ہے “یا بصیر ” 302 پڑھیے گا اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

برج دلو(Aquarius )
اس ہفتے کا آغاز،کام کاج کاروبار میں تیزی منافع کا رجحان رہنا کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہونے سے ہو سکتا ہے۔ بچوں کی جانب توجہ رہے گی بچےباعث راحت ثابت ہو سکتے ہیں ۔علمی اعتبار سے اپنے آپ کو بھی بہتر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے ۔روحانی محفل میں شرکت ہو سکتی ہے۔ دوستوں کے ساتھ راز و نیازکرنے کا موقع ملے گا ۔مستقبل کے حوالے سے اہم مشاورت بھی شامل حال ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ محبت وہ کرنے والوں کے لیےپرسکون لمحات رہیں گے۔ اور وہ افراد جو آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی لیتے ہیں آپ کے لیے منافع کا رجحان رہ سکتاہے ۔لیکن اس ہفتے کا درمیانی حصہ خرچہ ہوگا ،نقصان ہوگا ، صحت خراب ہو سکتی ہے۔ اہم چیزیںدستاویزات گم ہونے کا خطرہ ہے۔ خدشہ ہے کہ دوسرے آپ غلط مشورہ دیں ۔ آپ کے نام کا غلط استعمال کر کے آپ کا نام لے کر اپنے کام سیدھے کروا ئیں ۔ تو بڑےتحمل سے چلنے کی ضرورت ہے ۔لوگوں کا رویہ آپ کو پریشان کر یگا۔اکیلا پن، تنہائی کا شکار آپ کو بند گلی میں داخل کرتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں ۔صحت کا ساتھ نہ ہونا ہو سکتا ہے آپ کے کاموں میںاس وجہ سے بھی خرابی ہو۔ کسی سے گفتگو یا بات چیت کرنےکو دل نہ کرے ۔ملازمین آپ کو چھوڑ کے جا سکتے ہیں کسی سے پیسے لینےتھے تولینے میں دشواری ہوگی۔ لیکن اگر اتارنے ہیں اس میں بہرحال قسمت آپ کا ساتھ دے گی ۔اس ہفتے کا اختتام ان خرابیوں کو ختم کرتاہوا آپ کے اندر اعتمادکو بحال کرے گا۔کسی بھی کام کی ابتدانیک ثابت ہو سکتی ہے۔ کہیں سے پیسے آئیں گے ازدواجی زندگی پرسکون ہو گی۔ غیر شادی شدہ افراد کی ویک اینڈ پہ بات چیت چل سکتی ہے۔ خریداری کرنے کا موقع ملے۔ گھر میں کوئی بڑا بیمار ہے اس کی تیمارداری یااس کو ڈاکٹر پہ لے جانے کا موقع ملے گا۔ لیکن آپ کی جلد بازی آپکی دوسروں سے جو روٹھا رہنے کی عادت ہے وہ شاید آپ کےتعلقات کو خراب کرے ۔ کوشش کریں کہ اگرمحبوب سے ناراض ہیں تو اس کو منا لیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے”یا صبور ” 98 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

برج حوت( Pisces )

اس ہفتے کا آغاز بے روزگار افراد کے لیےبڑی شاندار ذرا سی کوشش ذرا سی محنت آپ کو روزگار سے ہمکنار کرسکتی ہے ۔کام کاج کاروبار میں سرمایہ کاری کرنا بھی آپ کے لیےمنافع بخش ثابت ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتے میں مستقبل کےحوالے سے اہم فیصلوں کے حوالے سے مشاورت رہے گی ۔اور وہ افراد جنہوں نے ابھی تک یہ نہیں سوچا کہ ہم نے مستقبل میں کیاکرنا ہے ان کے معاملات بھی بہتر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ مہمانوں کی آمد و رفت کا ہونا گھر میں تزئین و آرائش میں دلچسپی کا رہنے کا موقع ملے گا۔ والدہ سے کوئی فائدہ مل سکتا ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ میں آپ کی کوئی ایک خواہش پورا ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔ آپ کو خوشی میسر آئے گی دوست مددگاررہیں گے ،کسی تقریب میں یا روحانی محفل میں شرکت متوقع ہے ۔اولاد کیجانب سے خوشی میسر آئے گی۔ دوست آپ کے لیے مددگار رہیں گے۔ راز ونیاز کرنے کا موقع ملے گا۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کارجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ وہ افراد جو آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی لیتے ہیں آپ کے لیے بھی منافع کا رجحان رہے گا ۔ لیکن اس ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے انتہائی دشوار گزار ہےکہ جس میں خرچہ ضرورت سے زیادہ بڑھ جانا، بن بلائے مہمان گھر آنا صحت کا خراب رہنا، لوگوں کےرویوں سے مایوسی، دھوکا دہی کے اندیشوں کو رد نہیں کیاسکتا ۔نوکری اچانک ختم ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا رحمان “298 دفعہ اس کو پڑھیے گا اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ ۔کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں