لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

گھریلو جھگڑے پر بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل، 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ فاش کر دیا

حیدرآباد کے علاقے بھلن کالونی میں گھریلو ناچاقی کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ واردات کا انکشاف مقتول کے 4 سالہ بیٹے نے کیا، جس نے پولیس کو حقیقت سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق، ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دینے کی کوشش کر رہی تھی۔ تاہم، کمسن بچے کے بیان نے اصل حقیقت کو بے نقاب کر دیا۔ تحقیقات کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے شوہر شمن کو لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے موقع سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں