چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

امریکی نائب صدر کی وارننگ: گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی

امریکی نائب صدر: گرین کارڈ ہولڈرز کی مستقل رہائش غیر یقینی، غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد میں بے دخلی کا امکان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ گرین کارڈ رکھنے والے افراد کو امریکہ میں مستقل رہائش کی ضمانت حاصل نہیں ہے، اور آئندہ مہینوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔
ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکی شہریوں کے مساوی حقوق حاصل نہیں ہیں، اور اگر حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے روکنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ امریکی شہریوں کے حقوق ان افراد سے مختلف ہیں جو گرین کارڈ یا اسٹوڈنٹ ویزا کے حامل ہیں۔
جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد تک کمی آئی ہے اور آئندہ اسٹوڈنٹ ویزا رکھنے والوں پر بھی سختی برتی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے تھے، جن کے نتیجے میں کئی غیر قانونی رہائشیوں کو ملک بدر کیا گیا تھا

شیئر کریں

:مزید خبریں