بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی

تازہ ترین

اڈیالہ جیل کے باہرعلیمہ خان کی سخت ہدایت: بغیر ذمہ داری کوئی وکیل جیل میں داخل نہیں ہوگا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی وکلا سے تلخ کلامی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، علیمہ خان اپنی دو بہنوں کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں جب پی ٹی آئی وکلا سے ان کا سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ علیمہ خان کا مؤقف تھا کہ صرف وہی وکیل جیل کے اندر جا سکتے ہیں جنہیں خصوصی ذمہ داری دی گئی ہو، بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل ملاقات کے لیے داخل نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے علیمہ خان کے رویے کی شکایت عمران خان سے کی۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان نے شکایت کو غور سے سنا اور علیمہ خان کی سخت زبان کا نوٹس لیا۔ عمران خان نے اس موقع پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ علیمہ خان سے کہیں گے کہ وکلا کے ساتھ الجھنے سے گریز کریں۔
یہ واقعہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات میں ایک نئی بحث کا باعث بن گیا ہے، جہاں وکلا اور قیادت کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں