آج کی تاریخ

ملتان ؛متعدد یونین کونسلز ٹائوٹوں کے حوالے،پیدائش،ڈیتھ،میرج سر ٹیفکیٹس پر کمائیاں

ملتان (رپورٹ:فیصل کریم) جنوبی پنجاب کے مرکز ملتان میں بڑے پیمانے پر عوام کو لوٹنے کے حوالے سے ایک اور کرپشن سکینڈل روزنامہ قوم منظر عام پر لے آیا۔ ٹھیکیداری نظام کی رسائی لوکل گورنمنٹ کے تمام تر پیدائش و اموات تک ہو گئی اور کسی کی بھی موت کا ریکارڈ مرتب کرکے کوئی بھی جعلسازی اب نجی مافیا کے کنٹرول میں دے دی گئی ہے۔ ملتان کی متعدد یونین کونسلز پرائیویٹ لوگوں کے ہاتھوں میں دے کر سیکرٹری یونین کونسلز نے پرائیویٹ لوگ یونین کونسل کے دفاتر کے قریب کرائے کے گھروں میں بیٹھا کر کروڑوں روپے کی جہاں لوٹ مار کر رہے ہیں ۔وہیں پر اہم ترین ریکارڈ میں ہیرپھیر کھلے عام جاری ہے۔آڈٹ ٹیم کی رپورٹ میں چند ماہ میں ڈیڑھ کروڑ سے زائدکی لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے اور یہ فراڈمبینہ طورپر ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرپرستی میں اہم یونین کونسلز جن میں یونین کونسل نمبر 39 ،28،27،29 ،25میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ ، طلاق کے تصدیقی سرٹیفکیٹ ، برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا میں روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں میاں اظہر قیوم نامی درخواست گزار نے تمام تر ثبوت اینٹی کرپشن میں پیش کر دئیے جس پر اینٹی کرپشن نے روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کا عمل شروع کررکھاہے اور طلبی کے نوٹس بھی جاری ہو چکے ہیں۔ انکوائری نمبر آر ای 67/2025 میں خالد غوری، خواجہ رفیق سیکرٹری یونین کونسل نمبر 39 اور محمد شفیق پی ایس ٹو ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ہے۔ مبینہ طورپرمحمد شفیق جو کہ محض ایک کلرک ہے مگر کامیاب ترین ریکوری سپروائزر ہونے کے ناطے افسران کی آنکھوں کا تارا مانا جاتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں