
ڈیرہ غازی خان(سپیشل رپورٹر ) ڈی جی خان کے محافظ بنے ڈاکو، لٹیرے، عوام جائے تو جائے کہاں، مالک کا 20 لاکھ روپے لیجانے والا شہری سی آئی اے سٹاف پولیس کے ہاتھوں اغواء، یرغمال رکھنے کے بعد رقم چھین لیئے اور جان سے مارنے کی دھمکی آمیز میسج دیکر متاثرہ شیر خان بزدار کو چھوڑ دیا، پولیس نے پہلے شیرخان پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا، دوران حراست تحقیقات میں گدائی پولیس سچ اگلانے میں کامیاب، واقعہ میں پولیس ملازمین کے ملوث ہونے کی سی سی ٹی وی وڈیوز سامنے آنے پر پولیس میں کھلبلی مچ گئی، ڈی ایس پی عرفان اکبر کی تحقیقات میں 4 پولیس ملازمین میں اے ایس آئی منصور، شہزاد، مقصود اور فرمان علی سمیت رضا کار نادر اغواء اور رقم چھیننے میں صحیح قصوروار ثابت، تین پولیس اہلکاروں اے ایس آئی منصور، شہزاد، مقصود کو گرفتار کر کے حوالت میں بند کر دیا، چوتھے اہلکار فرمان علی کی گرفتاری اور رضا کار نادر کی گرفتاری کیلئے چھاپے، مقدمہ 4 پولیس ملازمین سمیت ایک سویلین سی آئی اے سٹاف کا رضا کار پر تھانہ گدائی میں درج، 4 پولیس ملازمین نے شیر بزدار کو اسوقت اغواء کیا جب وہ مالک سے رقم نکلوا کر جارہا تھا، پولیس ملازمین نے شہری کو اغواء کرنے کے بعد اسے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے اور رقم چھین کر شہری کو شہر میں سی آئی اے سٹاف کے سامنے چھوڑ دیا، متاثرہ شیر بزدار جو اعجاز عرف سیوا نامی شخص کا ملازم تھا سے رقم چھیننے اور اغواء ہونے کی داستان سنانے کے بعد پولیس نے روٹین کی تفتیش جاری رکھی اور گزشتہ روز تھانہ گدائی میں شیر خان بزدار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور رات تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آنے پر جب ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کو حقائق بارے اطلاع ملنے پر فوری طور پر ڈی ایس پی سٹی عرفان اکبر کو تحقیقات کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی نے چند گھنٹے کی تحقیقات میں سچ اگلوانے میں کامیاب ہوا اور پولیس کے چار ملازمین کیطرف سے شہری شیر بزدار کو اغواء کرنے اور لاکھوں روپے کی رقم چھیننے ثابت ہوا ہے، ملوث پولیس ملازمین میں سے تین ملازمین اے ایس آئی منصور، شہزاد، مقصود کانسٹیبلان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا اورچوتھے ملازم فرمان سمیت رضاکار نادر کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں، ڈی ایس پی سٹی عرفان اکبر کی تحقیقات میں پولیس ملازمین کے ملوث ہونے کے انکشاف پر مقدمہ درج کرنے کیلئے افسران بالا کو رپورٹ بھجوا دیا جس پر تھانہ گدائی میں مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔