آج کی تاریخ

مردہ قرار دیا گیا بزرگ زندہ ہوگیا

بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا، جہاں مردہ قرار دیا گیا بزرگ پوسٹ مارٹم کے دوران زندہ پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بزرگ شخص کو پھپیھڑوں کی بیماری کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران لاش کے دل کی دھڑکن اور ہاتھوں کی جنبش دیکھ کر عملہ خوفزدہ ہوگیا۔

بعد ازاں مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے غلطی کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ واقعہ بھارت کے صحت کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں