لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

رواں ماہ کے دوران ترشاوہ اور امرود کے باغات کی دیکھ بھال بارےاہم سفارشات  

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان حضرات ترشاوہ پھلوں کی بیمار،سوکھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کریں۔کنو،مسمی وغیرہ کی برداشت جاری رکھیں اور برداشت شدہ پودوں کی شاخ تراشی تیزدھار آلات سے کرتے رہیں۔نئے باغات لگانے کے لیے زمین کی تیاری کریں اور گڑھے کھودیں۔ باغبان محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ترشاوہ باغات میں متوازن کیمیائی کھادیں ڈالیں۔ اگر دسمبر میں گوبر کی گلی سڑی کھاد نہیں ڈالی جاسکی تورواں ماہ کے پندرھواڑہ میں ڈال دیں۔ ترشاوہ پھلوں کی گدھیڑی کے انسداد کے لیے زمین پر گوڈی کریں اور مناسب زہرپاشی کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ امرود کے چھوٹے پودوں کو کورے سے بچائیں۔کورے سے متاثرہ شاخوں کو اس وقت تک نہ کاٹیں جب تک کورے کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔باغات سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں اور ایک آبپاشی کریں۔ جڑی بوٹیو ں کے کنٹرول کیلئے باغبان ہل چلائیں مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے کی جڑیں زیادہ گہرائی میں نہیں ہوتیں اس لیے گہرا ہل نہ چلائیں وگرنہ جڑوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ 

شیئر کریں

:مزید خبریں