لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

محکمہ زراعت پنجاب نے گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک کی حکمت عملی جاری کر دی

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس ہماری ایک اہم فصل ہے اور اس کی مجموعی پیداوارکا تقریباً 70 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ گلابی سنڈی کپاس کا ایک خطرناک کیڑا ہے  جس کے حملہ سے نہ صرف پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ کپاس کی کوالٹی بھی بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کی گلابی سنڈی کی آف سیزن مینجمنٹ نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ گلابی سنڈی کا کوئی میزبان پودا نہیں ہے لہذٰا آف سیزن مینجمنٹ پر عمل کر کے اس کی نسل کو تلف کیا جا سکتا ہے تاکہ کپاس کی آئندہ فصل اس کے حملے سے محفوظ رہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ کپاس کی چھڑیوں کو اگر ایندھن کیلئے رکھنا مقصود ہو تو چھوٹے گٹھے بنا کر اس طرح رکھیں کہ چھڑیوں کے مڈھ نیچے کی طرف ہوں تاکہ دھوپ لگنے سے باقی ماندہ ٹینڈوں سے گلابی سنڈی کے پروانے نکل کر کپاس کی اگلی فصل سے پہلے ضائع ہو جائیں۔جیننگ فیکٹریوں میں موجود کپاس کا کچرا اور گلابی سنڈے کے لاروے جو کہ جڑواں بیجوں کی شکل میں ہوتے ہیں کی تلفی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چھڑیوں کے ڈھیر یا گٹھوں کو الٹ پلٹ کریں تاکہ نیچے کچرا میں موجود گلابی سنڈی کے پیوپے بھی تلف ہو جائیں۔سٹور کی گئی کپاس کے بیج کو ایلومنیم فاسفائیڈ(فاسفین) کی گولیوں سے بحساب30 گولیاں فی1000 مکعب فٹ دھونی دینی چاہیے تاکہ گلابی سنڈی کے لاروے اور پیوپے جڑواں بیجوں میں تلف ہو جائیں۔ گلابی سنڈی کے بے موسمی تدارک پر عملدرآمد سے کپاس کی آنے والی فصل پر اس کے حملے میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں