سال 2024 کے 10 بڑے فضائی حادثات
جاپان – 02 جنوری 2024
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہانیدا ایئرپورٹ پر ایک مقامی ایئر لائن کا طیارہ رن وے پر موجود کوسٹ گارڈ کے ایک چھوٹے جہاز سے ٹکرا گیا۔ ایئربس میں آگ لگنے کے سبب اس میں سوار 379 مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا جب کہ چھوٹے طیارے میں سوار عملے کے چھ میں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
کینیڈا – 23 جنوری 2024
کینیڈا کی فضائی کمپنی نارتھ ویسٹرن ایئر کا ایک چھوٹا طیارہ فورٹ اسمتھ کے ایک مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ متاثرہ جہاز میں بین الاقوامی کمپنی کے کان کن سوار تھے۔ جہاز میں سوار سات میں سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
ایران2024 – 19 مئی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر شدید دھند کے سبب آذربائیجان کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں کریش ہوا۔ حادثے میں صدر رئیسی کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ اور صوبائی گورنر سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔
سنگاپور – 21 مئی 2024
لندن سے سنگاپور آنے والے مقامی بوئنگ طیارے میں شدید ٹربولینس کے سبب 30 مسافر زخمی ہوئے۔ سنگاپور ایئر لائنز کے اس طیارے کو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جب کہ طیارے میں ایک شخص کی مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے موت بھی ہوئی تھی۔
-2024 ملاوی – 10 جون
افریقہ کے ملک ملاوی کا ایک فوجی طیارہ کریش ہوا جس میں ملک کے نائب صدر ساؤلوس كيليما سوار تھے۔ حادثے میں ان کے ہمراہ ملک کی سابق خاتون اول پیٹریشیا شائنل اور دیگر آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔
نیپال – 24 جولائی 2024
نیپال کی ساؤریا ایئر لائن کا 50 نشستوں والا سی آر جے 200 مسافر طیارہ دارالحکومت کٹھمنڈو سے پرواز کے بعد گر کر تباہ ہوا۔ جہاز میں سوار 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ زندہ بچنے والا واحد شخص طیارے کا پائلٹ تھا۔
برازيل – 11 اگست 2024
برازیل کی فضائی کمپنی ویئپاس کا ساؤپولو جانے والا اے ٹی آر طیارہ ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ اس میں سوار تمام 62 افراد کی موت ہو گئی۔
تھائی لینڈ – 23 اگست 2024
تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی کا چھوٹا سیسنا طیارہ بنکاک کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں جہاز میں سوار تمام نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
قازقستان – 25 دسمبر 2024
آذربائیجان ایئر لائنز کا روس جانے والا طیارہ قازقستان کے علاقے اقتاؤ میں گر کر تباہ ہوا۔طیارے میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے۔واقعے میں 38 افراد ہلاک اور 29 زندہ بچ گئے۔
جنوبی کوریا – 29 دسمبر 2024
جنوبی کوریا کی جے جو ایئر لائنز کا تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے آنے والا طیارہ موان شہر میں لینڈنگ کے دوران کریش ہوا۔ حادثے میں جہاز پر سوار 181 میں سے 179 افراد کی موت ہوئی۔