ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہاسٹلز کی کینٹین کے ٹھیکیداروں کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پروفیسر ڈاکٹر خالد قریشی کی طرف سے بھتہ مانگنے کی آڈیو کال پر معزز عدالت نے کئی ماہ سے بند کینٹین کو کھولنے اور ڈاکٹر خالد قریشی کو گرفتار کر کے روبرو عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈاکٹر خالدقریشی جوکہ ڈین آف سرجری ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ہاسٹل وارڈن بھی ہیں اور وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے بہت قریبی اور با اعتماد سٹاف ممبر سمجھے جاتے ہیں نے گزشتہ کئی ماہ سے نشتر میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی کینٹین کی تالا بندی کرا رکھی تھی جس پر ٹھیکیدار نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد قریشی کی بھتہ خوری کےثبوت پیش کر دیئے ۔ پولیس ڈاکٹر خالد قریشی کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہیں جبکہ اطلاع ملنے پر ڈاکٹر خالد قریشی نے پولیس کو یہ پیغام بھجوایا ہے کہ وہ از خود روبرو عدالت حاضر ہو جائیں گے۔
